26ویں آئینی ترمیم کو نقصان پہنچا تو سود کے خاتمے کی شق بھی متاثر ہوگی، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر ہم اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے، جے یو آئی واحد قوت نے جو اس آئینی ترمیم کی راہ میں رکاوٹ بنی اور حکومت کو 56 نکات سے 34 نکات پر محدود کیا، اب اگر اس ترمیم کو نقصان پہنچتا ہے تو یکم جنوری 2028 کو سود کے خاتمے کی شق کو بھی نقصان ہوگا۔
تونسہ شریف نے استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم میں ہماری تجویز تھی کہ ایک آئینی عدالت بنے جو سیاسی مقدمات کے فیصلے کرے، تاہم دیگر اپوزیشن جماعتوں کی تجویز پر ہم نے آئینی بینچ پر اتفاق کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا حکومت کا مینڈیٹ بھی جعلی قرار دے دیا
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جے یو آئی ملک میں شریعت کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے، ہم نے ایک بھی فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت کے بغیر نہیں کیا۔
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں جنگی جارحیت کا مرتکب ہو چکا ہے، ایک ہفتے کے اندر اسلام آباد میں قومی سطح کا کنونشن بلایا جائے اور متفقہ فیصلہ کیا جائے، آگے بڑھنے کے عزم کے ساتھ زندہ رہنا زندگی ہے، پیچھے ہٹنا موت ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکا نے اپنی چال بازیوں سے دنیا کی توجہ غزہ کے مسئلے سے ہٹا دی ہے، غزہ کے مسلمانوں کے قتل عام میں اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا اور دیگر مغربی ممالک کے برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں آج بھی امریکا اور مغرب کی غلامی کرنے کا کہا جاتا ہے، لیکن ہم جبر کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ دنیا کے مختلف مسلم ممالک آگ میں جل رہے ہیں، اور دہشتگرد بھی انہی کو کہا جاتا ہے، مسلمان فساد کی جڑ نہیں بلکہ دنیا میں آگ لگانے والے فسادی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں حکومت کیخلاف کب میدان میں آنا ہے؟ فضل الرحمان نے واضح اشارہ دیدیا
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ 77 سال سے یہ بحث نہیں ختم ہورہی کہ ملک سے سود کو کیسے ختم کیا جائے، ہم نے آئین کا حصہ بنایا ہے کہ یکم جنوری 2028 سے ملک سے سود کا خاتمہ ہو جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
26ویں آئینی ترمیم wenews جمعیت علما اسلام جے یو آئی سود کا خاتمہ مغرب کی غلامی مولانا فضل الرحمان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 26ویں ا ئینی ترمیم جمعیت علما اسلام جے یو ا ئی سود کا خاتمہ مغرب کی غلامی مولانا فضل الرحمان وی نیوز مولانا فضل الرحمان نے 26ویں ا ئینی ترمیم جے یو ا ئی نے کہاکہ
پڑھیں:
کیا 25 ہزار میں آئمہ کرام کا ضمیر خریدنا چاہتے ہو؟ مولانا فضل الرحمان کی پنجاب حکومت پر تنقید
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر پنجاب حکومت کی جانب سے آئمہ کرام کو وظیفہ دینے کے اقدام پر سخت اعتراض اٹھایا ہے۔
ملتان میں علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا، اور برصغیر کے مسلمانوں نے اس کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ مدارس کے کردار کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ہمیں بار بار قومی دھارے میں شامل ہونے کا کہا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے کہ ہم علما کو 25 ہزار روپے وظیفہ دینا چاہتے ہیں، مگر سوال یہ ہے کہ کس مد کے تحت یہ رقم دی جائے گی اور کیا اس کے ذریعے ضمیر خریدنے کی کوشش ہورہی ہے؟
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہاکہ حکومتی حلقوں کی جانب سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مثالیں دی جاتی ہیں تو پھر وہی نظام مکمل طور پر نافذ کیا جائے۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، لیکن وہ ایسی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں۔ ’بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول‘۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق قانون پہلے ہی منظور ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کے لیے اعزازیہ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مریم نواز کے اس اعلان کے بعد مولانا نے وزیراعلیٰ پنجاب پر سخت تنقید کی تھی، جس کے جواب میں وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ سمیت دیگر لیگی رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان سے اپیل کی تھی کہ وہ اختلاف ضرور کریں لیکن سخت الفاظ استعمال نہ کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مطابق وہ آئمہ کرام کے لیے 10 سے 15 ہزار روپے تک وظیفہ کا سوچ رہی تھیں، تاہم نواز شریف نے کہا ہے کہ کم از کم وظیفہ 25 ہزار روپے ہونا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئمہ ضمیر سربراہ جے یو آئی کڑی تنقید مریم نواز مولانا فضل الرحمان وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز