Express News:
2025-09-18@17:15:08 GMT

شُکرکیجیے

اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT

 شُکر ایک چھوٹا لفظ ہے مگر اس کی تاثیر عمدہ اور باکمال ہے، شُکر کی خاصیت ہے کہ وہ جس شے اور احساس کے تشکر میں ادا کیا جائے اُس میں اضافہ یقینی ہے۔ شُکر کے متعلق لوحِ قرآنی میں رب العالمین ارشاد فرماتے ہیں ’’ اور جب کہ تمہارے رب نے یہ اعلان کیا کہ اگر تم شُکر ادا کروگے تو یقیناً میں تمہیں اور دوں گا اور اگر ناشُکری کرو گے تو پھر یاد رکھنا میرا عذاب بھی بڑا سخت ہے۔‘‘ کتابِ مقدس میں ایک اور مقام پر شُکرکی مناسبت سے فرمانِ خداوندی ہے ’’ (تم) مجھے یاد کرو، میں تمہیں یاد کروں گا اور میرا شکر کرو اور ناشکری نہ کرو۔‘‘ 
جس بات کا وعدہ ربِ کائنات کررہا ہو، اُس میں شک کی سرا سرکوئی گنجائش نہیں نکلتی ہے، میرا ذاتی تجربہ ہے شُکر زندگی میں نعمتوں کی تعداد بڑھا کر سکون کا پیامبر ثابت ہوتا ہے۔ موجودہ وقتوں میں پوری دنیا ان گنت مسائل کا شکار ہے، چاروں جانب مہنگائی کا جِن بوتل سے باہر نکال کر دندناتا پھر رہا ہے، بے روزگاری کی دیمک ملکوں کی معیشتوں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف ہے، جنگ و جدل، دہشت گردی اور مخصوص اقوام کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن نتائج نے کرہ ارض کی خوشحالی پرکاری ضرب لگا دی ہے۔

ہم اگر صرف پاکستان کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیں تو ملک کا تقریباً ہر ادارہ اور شعبہ ترقی کی جانب کچھوے کی چال چلتا دکھائی دے گا، حالات روز بہ روز بڑھتی تنزلی کا شکار ہیں۔موجودہ پاکستان میں انسانوں سے لے کر جانوروں تک کا تحفظ ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گیا ہے، جدھر نظر ڈالیں اپنے حال سے بے حال افراد خود کی پھوٹی قسمت سے نالاں دکھائی دیتے ہیں، جن کی زندگیوں میں خوشیاں ناپید ہیں اور سکون ایک سہانا خواب معلوم ہوتا ہے۔ ہر بدلتی تاریخ کے ساتھ دنیا میں نت نئی خوفناک بیماریاں جنم لے رہی ہیں جوکہ انسانی جسم کو تیزی سے نقصان پہنچانے میں پہلے سے موجود خطرناک امراض سے چار ہاتھ آگے ہیں۔ دنیا میں جہاں ہر طرف پریشانیوں اور مصیبتوں کے ڈیرے ہیں وہاں اگر زندگی اپنی تمام تر رمق کے ساتھ آپ کے آنگن میں براجمان ہے تو آپ پر اپنے رب کے حضور سجدہ شُکر ادا کرنا اور اپنے ہر عمل اور جسم کے روم روم سے اظہارِ تشکر فرض ہے۔

عام طور پر لوگوں کی پوری عمر نکل جاتی ہے ایک پُر مسرت زندگی کے حصول کا خواب پورا کرنے میں۔ کبھی کبھی تکلیفوں کی چکی میں پِس پِس کر انسان ختم ہو جاتا ہے مگر اُس کے خواب حقیقت نہیں بن پاتے ہیں۔ لمحہ حال میں جو افراد سر پر چھت کے ساتھ تحفظ کی چار دیواری میں رہائش پذیر ہیں، خوشنما لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور پیٹ میں تین وقت کی تازہ خوراک بلاناغہ جارہی ہے، سونے کے لیے آرام دہ بستر کی سہولت میسر ہے، صحت بیماریوں سے پاک تسلی بخش حالت میں موجود ہے اور سب سے بڑھ کر اُن کو زندگی چین اور سکون کے گیت سُنا رہی ہے مگر پھر بھی اُن کے قلب جذبہ شُکر سے عاری ہیں تو وہ بہت بڑے ناشُکرے ہیں۔اس سے بڑھ کر کفرانِ نعمت کا ارتکاب اورکیا گردانا جائے گا کہ خدا کے خاص کرم کے زیرِ سایہ ہوتے ہوئے بھی وہ عرش والے کی عنایتوں کا مزہ لینے کے بجائے فرش پر کنکر تلاشنے میں مگن ہیں۔

ہم اپنے اطراف میں کئی ایسے لوگوں کو دیکھتے ہیں جن کے پاس سب کچھ موجود ہوتا ہے مگر وہ پھر بھی بے چینی کی کیفیت سے دوچار رہتے ہیں۔ اس کے برعکس بہت سے افراد اپنے پاس کچھ نہ ہونے کے باوجود سکون اور اطمینان سے مالا مال دکھائی دیتے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ احساسِ شُکر اور توکل من اللہ ہے۔ رب العزت کو اپنے بندوں کی تھوڑے کو زیادہ سمجھنے اور ہر حال میں خوش رہنے والی ادا سب سے زیادہ بھاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپنے پاک کلام’’ قرآن مجید‘‘ میں خدا تعالیٰ نے انسانوں کو کئی مقامات پر شُکر گزاری کے فوائد بتلا کر ناشُکری کی سزا سے آگاہ کیا ہے۔

نجانے کیوں زمین کے اِس خطے جہاں سے ہمارا تعلق ہے وہاں بیشمار مثبت احساسات کے ساتھ ساتھ تشکر کا احساس بھی خاتمے کے دہانے پر آکھڑا ہے۔ ہم انسان مجموعی طور احسان فراموش بن چکے ہیں جو اللہ تعالیٰ اور اپنے اردگرد موجود لوگوں سے حمایت اور مہربانی حاصل کرنا اپنا حق تصور کرنے لگے ہیں مگر جب بات شُکر ادا کرنے کی آتی ہے تو بخل سے کام لیتے ہیں۔ ایک پرُسکون جیون تک رسائی صرف اور صرف شُکر کے راستے سے گزر کر ممکن ہے، میری مانیں آپ ابھی اور اسی وقت اُس راہ پر چلنے کا عزم کرلیں، ربِ کائنات کے کرشمات سے مزین سہانا سفر آپ کے پہلے قدم کا بے صبری سے منتظر ہے۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاونٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار

عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاونٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر)اکاونٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی تاہم عمران خان نے بتانے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے اکاونٹ سے ریاست مخالف مواد پوسٹ ہونے کے معاملے میں ایف آئی اے سائبر کرائمز نے تحقیقات شروع کر دیں۔ایف آئی اے سائبر کرائمز کی تین رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور عمران خان سے ملاقات کرکے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی۔ سائبر کرائمز ٹیم کی قیادت ایاز خان نے کی۔
ذرائع کے مطابق ٹیم نے سوالات کیے کہ آپ کا ایکس اکاونٹ کون استعمال کرتا ہے؟ کہاں سے استعمال کیا جاتا ہے؟ آپ نے ایکس اکاونٹ کا ایکسیس کس کو دیا ہوا ہے؟ آپ کے ایکس اکانٹ سے جو چیزیں پوسٹ ہوتی ہیں کیا آپ کو علم ہے وہ ریاست کے مخالف ہوتی ہیں؟،ذرائع کے مطابق عمران خان نے جواب دیا کہ میرا ایکس اکاونٹ کون استعمال کرتا ہے میں نہیں بتاوں گا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم سے تحریری سوال نامہ مانگ لیا اور جواب وکلا کی موجودگی میں دینے پر اصرار کیا۔ذرائع کے مطابق سائبر کرائمز ٹیم ایک گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل موجود رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، ایک دن میں 33ہزار مریض رپورٹ سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، ایک دن میں 33ہزار مریض رپورٹ چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کیلئے اسلام آباد بار کونسل میں ریفرنس دائر سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی؟ عظمی بخاری پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کے موقف کی تائید کی، بیرسٹر عقیل ملک امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے،مولانا فضل الرحمان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • میٹا نے ڈسپلے سے لیس اپنے اولین اے آئی اسمارٹ گلاسز متعارف کرا دیے
  • ٹرمپ اپنے دوسرے سرکاری دورے پر برطانیہ میں
  • دوران آپریشن نرس کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والا ڈاکٹر دوبارہ جاب کیلئے اہل قرار
  • زمین کے ستائے ہوئے لوگ
  • پارک ویو سٹی کے حفاظتی بند کی تعمیر کا افتتاح کر دیا
  • ملک میں عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہو چکے،عمران خان
  • عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاونٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار
  • ایک شخص نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے پی ٹی آئی کو کرش کیا، عدلیہ کو اپنے ساتھ ملالیا، عمران خان
  • اسرائیل کی معاشی تنہائی شروع
  • غیر دانشمندانہ سیاست کب تک؟