کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ مہنگائی میں مزید کمی کا باعث ثابت ہو گا۔ وزیراعظم اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں یہ فیصلہ موجودہ اتحادی حکومت کے مشترکہ عزم کا حصہ ہے۔ ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ ہم نے مل کر سیاست کی بجائے مملکت کو ترجیح دی ہے۔ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا‘ مہنگائی میں کمی دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ عام پاکستانیوں کی خوشحالی سے ہی ملک کی خوشحالی وابستہ ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بھارتی یوگا گرو حریف مشروب کے خلاف توہین آمیز اشتہار حذف کرنے پر تیار

بھارتی یوگا گرو بابا رام دیو نے دہلی کی ایک عدالت کو بتایا ہے کہ وہ ان اشتہارات کو ہٹا دیں گے جن میں انہوں نے ایک حریف کمپنی کے مشروبات کے بارے میں متنازع بیان دیا تھا۔

نجی اخبار میں برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے حوالے سے شائع خبر کے مطابق رام دیو نے اپنی کمپنی پتنجلی کے میٹھے مشروب کی تشہیر کے لیے بنائی گئی ایک ویڈیو میں الزام عائد کیا تھا کہ کچھ برانڈز نے اپنے منافع کا استعمال مساجد اور مدارس کی تعمیر میں کیا۔

انہوں نے اس برانڈ کا نام تو نہیں لیا لیکن اسے وسیع پیمانے پر روح افزا کے بارے میں سمجھا جاتا ہے، جو ایک اسلامی خیراتی تنظیم ہمدرد لیبارٹریز کی جانب سے ایک صدی سے زیادہ عرصے سے تیار کیا جانے والا مقبول مشروب ہے۔

یہ ویڈیو وائرل ہو گئی جس سے غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، ہمدرد نے ایک مقدمہ بھی دائر کیا ہے جس میں اشتہارات کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

روح افزا ایک میٹھا مشروب ہے جو بھارت اور پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک میں مقبول ہے اور عام طور پر اسے شربت کہا جاتا ہے، ہمدرد کی جانب سے 1906 میں متعارف کرایا جانے والا یہ شربت عام طور پر دودھ یا پانی میں ملایا جاتا ہے اور رمضان کے مہینے میں روزہ رکھنے والے مسلمانوں میں بہت مقبول ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں رام دیو نے ’شربت جہاد‘ کا لفظ بھی استعمال کیا ہے جو ’لو جہاد‘ جیسی اصطلاحات پر مبنی ہے، جس کے ذریعے بنیاد پرست ہندو گروپ مسلم مردوں پر ہندو خواتین کو شادی کے ذریعے مذہب تبدیل کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں، اس معاملے میں ایسا لگتا ہے کہ مسلمان ہندوؤں کی طرف سے خرچ کیے گئے پیسے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق منگل کو دہلی ہائی کورٹ کے ایک جج نے رام دیو کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’ناقابل دفاع‘ قرار دیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
  • محصولات کا ہدف پورا کرنے کیلیے نئے ٹیکس کا ارادہ نہیں،حکومت
  • نہروں کا منصوبہ رکوانے پر وزیراعلیٰ کی چیئرمین بلاول بھٹو کو مبارکباد
  • بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کی جانیوالی ہے؟اہم خبرآ گئی
  • گیس سے بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں سے کیپٹو پاور لیوی کی وصولی روکنے کا حکم
  • کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی، قیمت 30 روپے مقرر
  • بھارتی یوگا گرو حریف مشروب کے خلاف توہین آمیز اشتہار حذف کرنے پر تیار
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں، اردگان: دہشت گردی کیخلاف تعاون پر شکریہ، شہباز شریف
  • سونا بیچنے کی اے ٹی ایم مقبول