بانی جیب کترا‘ پی ٹی آئی ٹکڑے ہو چکی‘ ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے ہیں: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے کہا کہ نواز شریف‘ شہباز شریف اور مریم نواز جب بھی آئیں گے ترقی کا سفر کا آغاز ہو گا۔ پی ٹی آئی رہنما ایک دوسرے پر چوری کے الزامات لگا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ٹکڑے ہو چکے ایک دوسرے کو گالیاں نکالتے ہیں ہم تو جیل میں فرش پر سوتے تھے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولتیں حاصل ہیں، انہیں دیسی مرغ اور کشتے بھی ملتے ہیں، یہ کہتے تھے اوورسیز پاکستان رقوم نہ بھیجیں۔ امریکہ کی سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس سے کراس کر گئی۔ بجٹ میں مزید خوش خبریاں ملیں گی۔ میں 6 ماہ قید میں رہا، ملاقات بھی بند تھی یہاں تو عام ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ اربوں روپے کہاں سے آئے جو وکلاء کو دیئے گئے، ان کے ایسے ایسے لیڈر ہیں جن کے گھر والے ان کو ووٹ نہیں دیتے۔ پی ٹی آئی والوں نے اب ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کر دیا ہے۔ لیڈر تو ان کا سند یافتہ چور ہے۔ بیرون ملک پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ملک دشمنی کر رہے ہیں، رات کو سوتے تھے تو خوف آتا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ پکڑے گا یا نہیں۔ شہباز شریف کبھی آئی ایم ایف ‘ کبھی چین‘ کبھی سعودی عرب جاتے رہے۔ سیالکوٹ کی شکل بھی چند ماہ میں بدلتی نظر آئے گی۔ خیبر پی کے اور بلوچستان میں بدامنی ہے فوجی جوان آپ کے محافظ ہیں۔ اﷲ کی مدد نواز شریف‘ شہباز شریف‘ مریم نواز اور بلاول بھٹو کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیب کترا تھا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ نوبل پرائز ملنے کا کہتے ہیں لیکن فی الحال تو 14 سال قید ملی ہے‘ ہمیں قید میں لنگر ملتا تھا اسے ہر طرح کا کھانا میسر ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایک دوسرے پی ٹی آئی
پڑھیں:
میری صحت بالکل ٹھیک، غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں چل پڑا ہے، وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں نواز شریف نےکہا کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، اس حوالے سے غلط خبریں پھیلائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ سب کو پاکستان کی ترقی کےلیے کردار ادا کرنا ہوگا، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔
ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں، لاہور کی بحالی کےلیے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان موجودہ حالات کا شکار غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے، قومی ایئرلائن بند کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز، شہباز شریف کا ہاتھ بٹا رہی ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کر رہے ہیں۔
ن لیگی صدر نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا، پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اس مقام تک پہنچا، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے ہم نے بچایا۔