کیا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ہٹایا جا رہا ہے ؟ جنید اکبر کا مؤقف بھی آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کیا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ہٹایا جا رہا ہے ۔۔۔؟ جنید اکبر کا مؤقف بھی آ گیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر کا کہنا ہے کہ میرے اور وزیر اعلیٰ کے پی کے درمیان بھی اختلاف تھا، پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں، اس کا پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑتا، علی امین کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں چل رہی ہے۔
“جنگ ” کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ عاطف خان بطور پشاور ریجن صدر وزیر اعلیٰ کے ساتھ نہیں چل سکے، عاطف خان میرے ساتھ چل رہے ہیں۔ پارٹی کی سینئر قیادت نے وزیر اعلیٰ کے بیان کے معاملے کا نوٹس لیا ہے، دونوں فریقین کو صبر اور تحمل کا مشورہ دیا گیا ہے، پولیٹکل کمیٹی معاملے کو جلد حل کرلے گی۔
اگلے ہفتے پورے صوبے میں احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگا، احتجاج کے لیے جو حکم ہوگا وہ کریں گے، اس وقت ایسی باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔
آج بروز اتوار ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جنید اکبر وزیر اعلی
پڑھیں:
نہیں سمجھتا بیرسٹر سیف بانیٔ پی ٹی آئی کے حوالے سے جھوٹ بولیں گے: علی امین گنڈاپور
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سیف نے آج تک کبھی جھوٹ نہیں بولا، میں نہیں سمجھتا کہ وہ کبھی بانیٔ پی ٹی آئی کے حوالے سے جھوٹ بولیں گے۔
پشاور میں وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے بیرسٹر سیف اور ظہیر ایڈووکیٹ کی ملاقات ہوئی، پارٹی نے دونوں سے تصدیق کے بعد امیدواروں کا اعلان کیا۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ 5 اگست سے پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہوگی، پی ٹی آئی کو ختم کرنے والے آج ماضی کا قصہ بنتے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کل اے پی سی میں بریفنگ دیں گے کہ جب ہم آئے تو صوبے کے حالات کیا تھے، جو اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گا، اس سے پتہ چلے گا کہ انہیں عوام کا کوئی احساس نہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اب صرف وہ خوراک فروخت ہوگی جو فوڈ ٹیسٹنگ لیب پاس کرے گی، لائیو اسٹاک، زراعت اور دیگر محکمے بھی اس لیبارٹری سے مستفید ہو سکیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے پولیس پر اربوں روپے خرچ کیے ہیں، عوام کا تعاون حاصل کرنے کے لیے جرگے بھی کیے ہیں، انگلیاں اٹھانا آسان ہے اپنا عمل ٹھیک کرنا چاہیے۔