گلوکارہ ماریا انیرا سعد بشیر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
لاہور: مشہور پاپ سنگر اور گیت نگار ماریا انیرا نے شادی کے بندھن میں بندھنے کی خوبصورت خبر مداحوں سے شیئر کر دی۔
گلوکارہ نے سعد بشیر سے سادہ مگر خوبصورت انداز میں نکاح کیا۔ تقریب ایک قدرتی، سرسبز مقام پر منعقد ہوئی، جہاں بہار کی دھیمی دھوپ، پہاڑوں اور جھیل کے دل موہ لینے والے مناظر نے ماحول کو خوابناک بنا دیا۔
ماریا نے پیسٹل پنک رنگ کا روایتی عروسی لباس زیب تن کیا جس پر نفیس چاندی کا کام اور ہلکے زیورات ان کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہے تھے۔ ایک تصویر میں وہ اپنے شوہر سعد کے کندھے سے لگی مسکرا رہی ہیں جبکہ سعد ان کے ماتھے پر محبت سے بوسہ دے رہے ہیں۔
ماریا کے فینز اور شوبز ستاروں نے کمنٹس میں جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ کسی نے لکھا: "یہ تو کسی فلم کا سین لگ رہا ہے!" اور کسی نے کہا: "زندگی بھر کی خوشیاں مبارک ہوں!"
مداح اب ماریا کے اس نئے سفر سے متاثر ہو کر ان کے اگلے میوزیکل پروجیکٹس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گلشن نساء بلتستان کی تاریخ کی پہلی خاتون ایس پی بن گئیں
جمعرات کے روز سکردو میں خاتون ایس پی گلشن نسا کو ڈی آئی جی بلتستان ڈویژن آصف اقبال مہمند اور ایس ایس پی کاچو ناصر علی خان نے رینگ لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ گلشن نساء بلتستان کی تاریخ کی پہلی خاتون ایس پی بن گئیں۔ جمعرات کے روز سکردو میں خاتون ایس پی گلشن نسا کو ڈی آئی جی بلتستان ڈویژن آصف اقبال مہمند اور ایس ایس پی کاچو ناصر علی خان نے رینگ لگائے۔ اس موقع پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے ایس پی گلشن نساء کا کہنا تھا کہ شہر میں قانون کی عمل داری کیلئے جو مجھ سے ہو سکتا ہے کروں گی۔