عوامی طاقت سے مشکل فیصلے کیے، پاک فوج کا معاشی استحکام میں کردار اہم ہے، عطاء اللہ تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز

لاہور:وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردارہے، اس ملک کو عظیم بنانے کے لیے مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔

لاہور کے اپنے حلقے این اے127میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں، عوامی حمایت سے ہی مشکل اوردرست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، ارادے مضبوط اور نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش تھے، کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کے لیے ملکی مفادات کو داؤ پر لگایا، عوام جانتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام رکوانے کے لیے خطوط لکھے گئے، مشکل وقت میں وزیراعظم شہبازشریف نے سیاست نہیں ریاست کانعرہ لگایا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے ریاستی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے سیاسی نقصان کو بالائے طاق رکھا، پاکستان سے ہی ہمارا وجود اورعہدے ہیں، قائد محمد نوازشریف کی قیادت میں وزیراعظم نے ملکی خدمت کا بیڑا اٹھایا، شبانہ روز محنت سے مسائل کو حل کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے بجلی سستی کرنے کاوعدہ پوراکردکھایا، گھریلوصارفین کیلئے بجلی 7روپے41 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے، عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے سخت محنت کی بدولت کامیابی ملی، عوام کو ریلیف کیلئے نعروں کی بجائے عملی اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی معاشی میدان میں کارکردگی کااعتراف ہورہاہے، بجلی سستی، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر، اسٹاک مارکیٹ بلندیوں کو چھو رہی ہے، تمام معاشی اشاریے عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان اڑان بھرچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان کے تحت وطن عزیزمعاشی ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا، صنعتی صارفین کیلئے بھی 7روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی سستی ہوئی ہے، سستی بجلی سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور روزگارکے مواقع پیداہوں گے، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے 12 فیصد پر آگیا ہے۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ معاشی کامیابیوں کی بدولت عوام کوریلیف فراہمی میں کامیاب ہوئے، عوام کی خدمت ہماری سیاست کا محور اورفرض ہے، ٹیم ورک کی بدولت کامیابیوں کاسلسلہ آگے بڑھ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردارہے، اس ملک کو عظیم بنانے کیلئے مل کرآگے بڑھتے رہیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: معاشی استحکام میں پاک فوج کا اللہ تارڑ نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

جماعت اسلامی کااجتماعِ عام “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم ثابت ہوگا، ناظمہ ضلع وسطی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع وسطی کی ناظمہ نادیہ سیف نے کہا ہے کہ گیارہ سال بعد ہونے والا اجتماعِ عام “بدل دو نظام” کے سلوگن کے ساتھ “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم اور سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے آج ایک خصوصی بیان میں ضلع وسطی کی تمام ذمہ داران، ارکان اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ پوری تیاری اور نظم و ضبط کے ساتھ اجتماعِ عام میں شریک ہوں۔ ہر کارکن یہ سوچ لے کہ میں ایک فرد نہیں ہوں بلکہ ایک تحریک کی نمائندہ ہوں۔ ناظمہ ضلع نے کہا کہ اجتماع میں شرکت اس بات کا عہد بھی ہے کہ ہم اپنی زندگیاں اللہ تعالیٰ کی زمین پر اللہ تعالیٰ کے نظام کے قیام کے لیے وقف کریں گے۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر توجہ دے رہی ہے،شرجیل میمن
  • جمعیت علماء اسلام کے تحت عوامی حقوق کیلئے لانگ مارچ
  • صرف بیانات سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے: عطاء تارڑ
  • معاشی بہتری کیلئے کردار ادا نہ کیا تو یہ فورسز کی قربانیوں کیساتھ زیادتی ہوگی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال
  • ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان
  • حکومت بجلی، گیس و توانائی بحران پر قابوپانے کیلئے کوشاں ہے،احسن اقبال
  • پنجاب دفعہ 144 نافذ، جلسے اور ریلیاں ممنوع، لاؤڈ اسپیکر صرف اذان و خطبے کے لیے محدود
  • سہیل آفریدی کے سیاسی قائدین سے رابطے‘ قیام امن کیلئے مل کر چلنے کی پیشکش 
  • جماعت اسلامی کااجتماعِ عام “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم ثابت ہوگا، ناظمہ ضلع وسطی
  • یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر گلگت میں بڑے جلسے کا اعلان