تخت بھائی: ناراض بیوی کو منانے سسرال آیا شوہر اور دیور فائرنگ سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پشاور:خاتون کے میکے بیٹھنے کے تنازع پر راضی نامے کے دوران فائرنگ سے شوہر اور دیور جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کی علاقہ قندارو کلی میں ناراض ہو کر میکے میں بیٹھی خاتون کے تنازع پر صلح کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون کا شوہر اور دیور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خاتون کی شادی نوشہرہ میں ہوئی تھی اور وہ ناراض ہو کر دو سال قبل تخت بھائی آ کر میکے میں مقیم تھی۔ معاملے کو صلح کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ اس دوران جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور فائرنگ ہو گئی۔
تخت بھائی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو موقع پر اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ٹریفک حادثے میں دو سگے بھائی جاں بحق
دریں اثنا تخت بھائی کے علاقے سید آباد روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار موٹر سائیکل ایک ٹریکٹر ٹرالی کو اوورٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے کھائی میں جا گری۔
دونوں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے، پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تخت بھائی
پڑھیں:
امریکا؛ سابق اسپیکر میلیسا ہارٹ مین اور انکے شوہر کا بہیمانہ قتل
امریکا میں پولیس افسر کی وردی میں ملبوس شخص نے فائرنگ کرکے منی سوٹا کی رکن اسمبلی اور ان کے شوہر کو قتل کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا میں پولیس افسر کے بھیس میں ملزم رکن اسمبلی کے گھر میں گھس گیا۔
جہاں اس نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ریاستی اسمبلی کی رکن میلسا ہارٹمین اور ان کے شوہر کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔
ایک اور واقعے میں سینیٹر جان ہوف مین اور ان کی اہلیہ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں دونوں زخمی ہوگئے۔
گورنر ریاستی منی سوٹا ٹِم والز نے ان واقعات کو ’’سیاسی شاخسانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
بروکلن پارک پولیس چیف مارک برولی کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کی جعلی پولیس کار سے ایک ہٹ لسٹ برآمد ہوئی ہے۔
اس لسٹ میں متعدد قانون سازوں اور سرکاری حکام کے نام درج تھے جن میں ہارٹمین اور ہوف مین بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ مقتولہ میلسا ہارٹمین منی سوٹا ہاؤس کی سابق اسپیکر بھی رہ چکی تھیں اور 2004 سے اسمبلی کی رکن تھیں۔ ان کے دو بچے تھے۔
اسی طرح دوسرے واقعے میں زخمی ہونے والے سینیٹر جان ہوف مین 2012 میں منتخب ہوئے تھے۔