پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی  اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب لاور کے بیدیاں روڈ پر واقع خاور مانیکا کے فارم ہاؤس میں ہوئی جس میں خاندان کے قریبی افراد اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا، ایم پی اے میاں فاروق مانیکا، میاں آصف مانیکا، اور سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی سمیت متعدد اراکین اسمبلی نے اس پرمسرت تقریب میں شرکت کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کی معروف فیملی کی شادی کی اس تقریب میں صرف چند افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا ایک سرکاری ملازم تھے، ان  کے والد ملک کے ممتاز سیاستدان تھے، انہوں نے سابق اہلیہ شریٰ بی بی پر سنگین الزامات لگائے، ان کی 28 سال تک چلنے والی شادی 2017  میں طلاق پر ختم ہوئی۔

بشریٰ بی بی کا نام پہلی بار خبروں کی زینت بنا جب انہوں نے 2018 میں عمران خان سے شادی کی، رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ نے ایک مزار پر ملاقات کے بعد رہنمائی کے لیے بشریٰ بی بی سے رجوع کیا۔

یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ بشریٰ بی بی نے پیش گوئی کی تھی کہ عمران خان کی سیاسی کامیابی تب ہی ممکن  ہے جب وہ شادی کر لیں۔

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی ان دنوں قانونی مشکلات کا شکار ہیں اور متعدد الزامات کے تحت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

لندن، ہائی کمیشن میں یوم دفاع کی تقریب، سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی

لندن:

برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن میں یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں سیلاب متاثرین کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا گیا۔

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے قومی ترانے کی دھن پر پاکستان کا جھنڈا لہرایا اور اس  تقریب کے دوران ہائی کمیشن کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے خطاب میں کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر ہر پاکستانی مادر وطن کے لیے اپنی وفاداری اور خدمت کے جذبے کو تازہ دم کرتا ہے۔

انہوں نے وطن عزیز کے شہدا اور بہادر بیٹوں کو شان دار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پاکستان کو مزید مضبوط اور مستحکم بناتی ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے تحفظ میں مسلح افواج کے اہم کردار پر زور دیا اور کہا کے ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے، خاص طور پر کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کے بعد جس کا اختتام معرکہ حق پر ہوا۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے اپنے سے حجم اور وسائل کے اعتبار سے بڑے دشمن کو شکست دی۔

تقریب میں یہ عہد کیا گیا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ مل کر وطن عزیز کے خلاف کسی بھی مذموم عزائم کو ناکام بنانے اور پاکستان کی خودمختاری کو ہر قیمت پر تحفظ فراہم کرنے کے لیے متحد ہے۔

اس موقع پر پاکستان کے امن اور خوش حالی، شہدا اور ہیروز اور پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

واضح رہے کہ ہر سال پاکستان کے بیرون ممالک میں سفارتخانے یوم دفاع جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں جہاں ڈیفنس اینڈ ڈپلومیٹک کور اور کمیونٹی ممبران کو مدعو کیا جاتا ہے تاہم، اس سال سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تقریبات کا انتہائی سادگی سے انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل‘سابق وزیراعظم کے ملٹری و ڈپٹی سیکرٹری کا بیان قلمبند
  • ترکی کا اسرائیلی سے تجارتی بندھن
  • توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلےمیں داخل، سابق وزیراعظم کے ملٹری سیکریٹری، ڈپٹی سیکریٹری کا بیان قلمبند
  • توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل، سابق وزیر اعظم کےملٹری سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری کا بیان قلمبند
  • لندن، ہائی کمیشن میں یوم دفاع کی تقریب، سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی
  • قازقستان؛ زبردستی اور جبری شادیوں پر پابندی عائد؛ خلاف ورزی پر سنگین سزا
  • ڈکی بھائی کی طرح انڈیا کے نامور اداکار اور سابق کرکٹرز بھی آن لائن جوئے کی تشہیر پر گرفت میں آگئے
  • کراچی: شادی والے دن لاپتہ ہونیوالا دلہا واپس لوٹ آیا، پولیس
  • کراچی، شادی کے دن پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
  • پروفیسر آفاقی کے اعزاز میںادارہ نورحق میں پروقار تقریب