WE News:
2025-04-25@07:42:23 GMT

بشریٰ انصاری نے ڈکی بھائی کے بیان پر کیا ردعمل دیا؟

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

بشریٰ انصاری نے ڈکی بھائی کے بیان پر کیا ردعمل دیا؟

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری اور یو ٹیوبر ڈکی بھائی آج کل اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں ہیں حال ہی میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے یو ٹیوبرز کے بارے میں کہا تھا کہ یہ پتہ نہیں کون سی مخلوق ہیں جو کروڑوں اربوں روپے کمارہے ہیں۔ ہم ایک الگ دنیا کے لوگ ہیں۔

اداکارہ کی یوٹیوبرز پر تنقید کے بعد ڈکی بھائی نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا، مجھے ان کے بس چہرے سے معلوم ہے کہ یہ اداکارہ ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا‘، ڈکی بھائی کی اداکارہ پر جوابی تنقید

ان کا کہنا تھا کہ اداکار احساسِ کمتری کا شکار ہیں، یہ ڈیڈ لوگ ہیں، یہ ڈائریکٹرز کی انگلیوں پر ناچتے ہیں، ان کی اپنی کوئی محنت نہیں ہوتی، کردار حاصل کرنے کے لیے یہ بہت پاپڑ بیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ٹی وی فنکاروں کے ڈرامے دیکھنے والے کون ہیں؟ ٹی وی کا دور ختم ہو چکا ہے۔

اب اداکارہ بشریٰ انصاری نے اس پورے معاملے کا جواب دیتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں خاموشی سے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے اور بیک گراؤنڈ میں جگجیت سنگھ کا گانا ’خاموشی خود اپنی صدا ہو‘ لگا ہے۔ ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’خاموشی، بہترین عمل‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.

bushra)

صارفین بشریٰ انصاری کی اس ویڈیو پر ردعمل دے رہے ہیں۔ چند صارفین نے اداکارہ سے اتفاق کیا کہ واقعہ خاموشی بہترین عمل ہے جبکہ کئی صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے بشریٰ انصاری کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ’یوٹیوبرز سے اتنی تکلیف ہے تو اپنا یوٹیوب چینل بھی بند کر دیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کے خلاف 295 سی کی توہین کا مقدمہ، ڈکی بھائی بھی میدان میں کود پڑے

اس سے قبل سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے ڈکی بھائی کو کہا کہ سب ایک جیسے نہیں ہوتے اس لیے براہِ کرم بات کرتے ہوئے بہتر اور قابلِ احترام زبان استعمال کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں دنیا بدل رہی ہے، ہمیں اسے قبول کرنا چاہیے اور اسے دوسروں کے لیے بھی قابلِ احترام بنانا چاہیے۔ عام طور پر ہم میں سے بھی اکثر اداکار یوٹیوبرز کی تعریف کرتے ہیں اور ہاں ہمارے اپنے یوٹیوب چینلز بھی ہیں۔

اداکار نعمان حبیب نے بشریٰ انصاری کو نہ جاننے کے بیان پر یوٹیوبر ڈکی بھائی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ ’براہ کرم ڈکی بھائی برا مت ماننا، جب میں اور تم نے ڈائپر پہننا بھی شروع نہیں کیے تھے تب بھی دی لیجنڈ بشریٰ انصاری کو پورا پاکستان جانتا تھا اور آج بھی جانتا ہے، بڑی بات ہے کہ تم نہیں جانتے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بشریٰ انصاری پاکستانی اداکار پاکستانی ڈرامے ڈکی بھائی فضیلہ قاضی نعمان حبیب یوٹیوبرز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی اداکار پاکستانی ڈرامے ڈکی بھائی فضیلہ قاضی یوٹیوبرز کہا تھا کہ ڈکی بھائی انصاری کو

پڑھیں:

بھارتی اقدامات پر فوری ردعمل دنیا مناسب نہیں ہے

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 23اپریل 2025ء ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات پر فوری ردعمل دنیا مناسب نہیں ہے، ہم صورتحال میں شدت نہیں چاہتے، اس کو ڈی فیوز کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور پاکستان کیساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کے اقدامات کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت بہت عرصے سے سندھ طاس معاہدے سے نکلنے کی کوشش میں ہے، وہ یکطرفہ طور پر اس سے نہیں نکل سکتا، اس میں اور لوگ بھی شامل ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارتی اقدامات پر فوری ردعمل دنیا مناسب نہیں ہے، ہم صورتحال میں شدت نہیں چاہتے، اس کو ڈی فیوز کرنا چاہتے ہیں، بھارت کو جامع جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب حکومت پاکستان نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس کل بروز جمعرات کو ہو گا، وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شرکت کریں گے، اجلاس میں بھارتی اقدامات پر جوابی اقدامات کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل کرنے کا اعلان کیا۔

پہلگام حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں سکیورٹی اجلاس ہوا۔ سکیورٹی اجلاس میں وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ نے شرکت کی، اجلاس میں مشیر قومی سلامتی اجیت دیول اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سمیت دیگر وزرا بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران اہم فیصلے کیے گئے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت نے پاکستان کے ساتھ 1960 کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دریائے سندھ اور اس کی معاون ندیوں کے پانی کی تقسیم سے متعلق ہے۔

اس کے ساتھ ہی بھارت نے پاکستان کے ساتھ دیگر سفارتی اور سرحدی تعلقات کو بھی سخت کرنے کے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی حکام نے اٹاری واہگہ سرحد پر واقع اٹاری چیک پوسٹ کو فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان واحد سڑک رابطہ ہے۔ اس کے علاوہ بھارت میں موجود تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارت کاروں کے ویزوں کو محدود کردیا جائے گا جبکہ پاکستانی شہریوں کے لیے سارک کے تحت ویزوں کی سہولت مکمل طور پر ختم کردی گئی ہے اور اس کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں کو اب بھارت کے ویزے حاصل نہیں ہوسکیں گے۔ بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے دفاعی اتاشی کو بھی فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی، بالخصوص کشمیر کے تنازع اور سرحدی مسائل کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کو سات روز میں واپس جانا ہوگا اور پاکستانی اتاشی کو ناپسندیدہ شخص قرار دیدیا گیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ محدود کر دیا جائے گا اور یکم مئی تک 55 سے کم کر کے 30 کردیا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی بینک کی ثالثی سے 1960 سندھ طاس معاہدہ طے پایا تھا جس کا مقصد دریائے سندھ سمیت دیگر دریاؤں کے پانی کی منصفانہ تقسیم تھا۔ معاہدے کے تحت بھارت کو 3 مشرقی دریاؤں بیاس ، راوی اور ستلج کا زیادہ پانی ملتا ہے۔ تینوں مشرقی دریاؤں پر بھارت کا کنٹرول زیادہ ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر سے نکلنے والے مغربی دریاؤں چناب اور جہلم اور سندھ کا زیادہ پانی پاکستان کو استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ معاہدے کے باوجود بھارت کی جانب سے مسلسل اس کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارت نے معاہدے کے باوجود پاکستان کو پانی سے محروم رکھا۔

متعلقہ مضامین

  • بشریٰ انصاری کی زارا نور عباس کے کلاسیکل ڈانس کی تعریف
  • کومل عزیز کی زندگی کا سب سے بڑا خوف کیا ہے، اداکارہ نے بتا دیا
  • بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کا ردعمل نہایت نپا تلا ہے؛ سفارتی ماہرین
  • ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز
  • بھارتی اقدامات پر فوری ردعمل دنیا مناسب نہیں ہے
  • بھارت نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا، کل بھر پور ردعمل دیں گے، اسحاق ڈار
  • عالیہ، پوجا کے مقابلے میں آدھی بھی نہیں، پوجا بھٹ کے بھائی کا تہلکہ خیز انٹرویو وائرل
  • عمران خان کی 2 بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی، اڈیالہ جیل کے اندر روانہ
  • ’اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی‘، خوشبو خان اس فیلڈ میں پھر کیسے آئیں؟
  • کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 5سالہ بچی سے متعلق ویڈیوز سامنے آگئی