ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی سے دنیا ہل کر رہ گئی، پاکستان سمیت 100 سے زائد ممالک متاثر
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی سے دنیا ہل کر رہ گئی، پاکستان سمیت 100 سے زائد ممالک متاثر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز
نیویارک(شاہ خالد)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، امریکی ٹیرف کے نتیجے میں تقریباً 100 ممالک متاثر ہوں گے۔ یہ ٹیرف کیا ہے؟ اور امریکا کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے پاکستان پر 29 فیصد، بھارت پر 26 فیصد، بنگلہ دیش پر 37فیصد، برطانیہ پر 10 فیصد، یورپ پر 20 فیصد، چین پر 34 فیصد، جاپان پر 24 فیصد، ویت نام پر 46 فیصد، تائیوان پر32 فیصد، جنوبی کوریا پر 25 فیصد، تھائی لینڈ پر 36 فیصد، سوئٹزر لینڈ پر31 فیصد، انڈونیشیا پر 32 فیصد، ملائشیا پر 24 فیصد، کمبوڈیا پر 49 فیصد، جنوبی افریقہ پر 30 فیصد، برازیل اور سنگاپور پر 10 فیصد، اسرائیل اور فلپائن پر 17 فیصد، چلی اور آسٹریلیا پر 10 فیصد، ترکیہ پر 10 فیصد، سری لنکا پر 44 فیصد، کولمبیا پر 10فیصد جوابی ٹیرف لگایا ہے۔
مذکورہ ٹیرف کے نفاذ کیخلاف دنیا بھر میں سیکڑوں مقامات پر بھر احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں لیکن امریکی صدر اپنے اس مؤقف پر سختی سے ڈٹے ہوئے ہیں۔
اپنے ایک تازہ بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بہت سارے لوگ اپنا پیسہ لگا کر دنیا بھر سے امریکا آتے ہیں۔ میں ان سب پر یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میری پالیسیز کبھی نہیں بدلیں گی، یہ وقت ہے آپ امریکا ضرور آئیں اور امیر سے امیر تر ہو جائیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس ٹیرف کا اثر آئی فون کی قیمتوں پر بھی پڑے گا جس کے بعد آئی فون 23 سو ڈالر سے بھی زیادہ کا ہوجائے گا۔
بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکی ٹیرف کے جواب میں چین نے بھی ٹیرف عائد کردیا ہے، اس ٹریڈ وار (تجارتی جنگ) کی وجہ سے پوری دنیا میں ویئر ہاؤسز ایئر پورٹس وغیرہ بہت زیادہ متاثر ہوں گے اور یقیناً سپلائی چین پر بھی فرق پڑے گا۔
دوسری جانب امریکی ٹیرف کے جواب میں یورپی یونین کا ردعمل ہے کہ ہم اس تجارتی جنگ کیلیے تیار ہیں اس کے جواب میں آن لائن سروسز کو نشانہ بنایا جائے گا۔ جبکہ چین نے فوری طور پر امریکا پر 34 فیصد جوابی ٹیرف عائد کردیا۔
چین کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیرف بلیک میلنگ کے مترادف ہے اور ٹیرف میں اضافہ اس کے مسائل حل نہیں کرسکتا کیونکہ تجارتی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ جاپان نے امریکی ٹیرف کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدامات انتہائی افسوسناک ہیں۔
جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ اب عالمی سطح پر تجارتی جنگ حقیقت بن چکی ہے، جبکہ آسٹریلیا نے کہا کہ جو امریکا نے کیا یہ کسی دوست ملک کا کام نہیں امریکی عوام اس کی بھاری قیمت چکائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی ٹیرف
پڑھیں:
اسرائیل کی عدم آمادگی امریکا ایران معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، تجزیہ کار
مشرق وسطیٰ کونسل برائے عالمی امور کے فیلو عمر رحمان نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیل کے عزائم سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ جنوبی لبنان پر طویل مدت تک اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہتا ہے اور وہاں آبادی کی جبری بے دخلی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کے آثار موجودہ صورتحال میں نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اسرائیل کی عدم آمادگی امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ عالمی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اسرائیل اس وقت ایسے کسی معاہدے کیلئے تیار دکھائی نہیں دیتا، جس کے تحت لبنان میں جاری کشیدگی اور جنگی کارروائیوں کا خاتمہ ضروری ہو۔ مشرق وسطیٰ کونسل برائے عالمی امور کے فیلو عمر رحمان نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیل کے عزائم سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ جنوبی لبنان پر طویل مدت تک اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہتا ہے اور وہاں آبادی کی جبری بے دخلی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کے آثار موجودہ صورتحال میں نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان اب بھی بعض اختلافات موجود ہیں، تاہم دونوں ممالک ایسے معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں، جسے بعد میں مزید تفصیل کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے وسعت دی جا سکے، حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر آمادہ نہ ہونے کی اسرائیلی پالیسی پورے عمل کو سبوتاژ کرنے اور امریکہ ایران معاہدے کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔