لاہور، یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے ریلی،آل سعود کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
مظاہرین نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دختر رسول سمیت دیگر آئمہ اطہار کے مزارات تعمیر کروائے، اگر سعودی حکومت ایسا نہیں کرتی تو پھر ہمیں اجازت دے کہ ہم سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا سمیت دیگر آئمہ اطہار کے مزارات تعمیر کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ دختر رسولؑ کے قبر اطہر ایک ویرانے میں ہے، جبکہ آل سعود کے محلات روشنیوں میں نہائے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ لاہور میں کربلا گامے شاہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، تحریک حسینیہ پاکستان سمیت دیگر جماعتوں کے شیعہ سنی قائدین نے شرکت کی اور آل سعود کے اس اندوہناک اقدام کی بھرپور انداز میں مذمت کی۔ ریلی کی قیادت علامہ سید حسن رضا ہمدانی، علامہ سید صبیح حیدر شیرازی،علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، شاہ حسین قزلباش، علامہ ظہیرالحسن کربلائی، قاسم علی قاسمی، علامہ سجاد حسین جوادی، مولانا سید عسکری مشہدی، علامہ سید وقارالحسنین نقوی، سید نوبہار شاہ،علامہ دلدار حیدر جعفری، علامہ سید حسن عسکری نقوی، علامہ عرفان علی حسینی،سید تاثیر رضا نقوی، سید ابوالحسن شیرازی، سید ابرار گیلانی،سید انصار حسین شیرازی، پیر ایس اے جعفری، علامہ حسین مصور، محمد محتشم رضا، قاضی علی حسین طاہر، ڈاکٹر سلمان رضا سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء لبیک یا زہراؑ کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دختر رسول سمیت دیگر آئمہ اطہار کے مزارات تعمیر کروائے، اگر سعودی حکومت ایسا نہیں کرتی تو پھر ہمیں اجازت دے کہ ہم سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا سمیت دیگر آئمہ اطہار کے مزارات تعمیر کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ دختر رسولؑ کے قبر اطہر ایک ویرانے میں ہے، جبکہ آل سعود کے محلات روشنیوں میں نہائے ہوئے ہیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ سعودی حکومت کو اس حوالے سے واضح پالیسی دینا ہوگی۔ مقررین نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ سعودی حکومت سے اس حوالے سے بات کرے اور مزار سیدہؑ کی تعمیر کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ریلی کے شرکاء نے فلسطین و غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کی اور اسرائیل سے فوری حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ رہنماوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کی خاموشی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مطالبہ کیا کہ کہ دختر رسول سعودی حکومت علامہ سید
پڑھیں:
لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد 252 تک جا پہنچی
ملک بھر میں مون سون کے سپیل نے شدت اختیار کر لی ہے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے گرمی اور حبس کی شدت میں واضح کمی واقع ہوئی ہے صوبائی دارالحکومت کے علاقوں اسلام پورہ گلشن راوی مال روڈ لوئر مال مزنگ اور انارکلی میں بادل جم کر برسے جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ متعدد علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ادھر راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا نالہ لئی میں پانی کی سطح دس فٹ تک بلند ہو گئی جبکہ راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار سات سو انچاس فٹ تک پہنچنے پر سپل ویز کھول دیے گئے تاکہ اضافی پانی کو نکالا جا سکے محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آج مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے جبکہ این ڈی ایم اے نے کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ جاری کر دیا ہے مون سون بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو سو باون تک پہنچ چکی ہے جبکہ چھ سو گیارہ افراد زخمی ہوئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں ایک سو اکیس بچے پچاسی مرد اور چھیالیس خواتین شامل ہیں سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں ایک سو انتالیس افراد زندگی کی بازی ہار گئے خیبر پختونخوا میں ساٹھ سندھ میں چوبیس بلوچستان میں سولہ اسلام آباد میں چھ اور آزاد کشمیر میں دو افراد جان سے گئے ہیں حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر نشیبی یا خطرناک علاقوں میں جانے سے گریز کریں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے