ن لیگ کے اہم راہنماحرکت قلب بند ہو نےسے انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
سمبڑیال ( نیوز ڈیسک )مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چو د ھری ارشد جاوید وڑائچ حرکت قلب بند ہو نےسے انتقال کر گئے۔ چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کی نمازز جنازہ شام 5 بجے کینال سٹی سمبڑیال میں ادا کی گئی۔ارشد جاوید وڑائچ حلقہ پی پی 52 سے ممبر پنجاب اسمبلی تھے۔
ارشد جاوید وڑائچ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے تھے۔ وزیراعلی پنجاب نے چودھری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
مزیدپڑھیں:سزا یافتہ بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات کے لیے درخواست دائر کردی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پوپ فرانسس کے انتقال پر بشپ آزاد مارشل کی تعزیت
لاہور(خصوصی نامہ نگار) بشپ آزاد مارشل موڈریٹر، صدر بشپ چرچ آف پاکستان نے کہا پوپ فرانسس کا انتقال عالمی کلیسیا کیلئے ایک گہرے نقصان کا لمحہ ہے۔ ان کی انکساری، جرأت اور ہر انسان کی عزت و وقار کیلئے غیرمتزلزل وابستگی، مسیح کی مشابہت کی سچی عکاسی تھی۔ خدا ان کی روح کو سلامتی بخشے اور جلال میں اٹھائے۔اور ان کی میراث ہم سب کو مسیح کے نور میں وفاداری سے چلنے اور رحم اور ہمت کے ساتھ خوشخبری کی خدمت کرنے کی تحریک دیتی رہے۔