سی آئی ڈی اے سی پی پردھیومن کی موت کے بعد اب نیا اے سی پی کون ؟ نام سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
بھارتی کرائم شو سی آئی ڈی میں ٹیم کی قیادت کرنے والے اے سی پی پردھیومن کے کردار کی موت کے بعد اب نئے اے سی پی کا کردار کرنے والے اداکار کا نام سامنے آگیا۔
سی آئی ڈی کے دوسرے سیزن کی حالیہ قسط میں اے سی پی پردھیومن جس کا کردار اداکار ‘شیواجی ستم’ نے نبھایا، ان کی موت ہوجاتی ہے اور ان کا کیس حل کرنے نئے اے سی پی ایوشمان آئے ہیں اور یہ کردار اداکار پارتھ سمتھان ادا کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارتھ سمتھان ٹیلی ویژن ڈراموں میں رومانوی ہیرو کا کردار ادا کرتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی اس شو کے بچپن سے مداح رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں پارتھ نے اس طرح کے یادگار اور تاریخی کردار کو سنبھالنے کی بہت بڑی ذمہ داری کا اظہار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جب انہیں اس کردار کی پیشکش ہوئی تو وہ اسے قبول کرنے میں ہچکچا رہے تھے تاہم، اپنے گھر والوں سے اس پر بات کرنے کے بعد انہوں نے یہ آفر قبول کرلی۔اداکار نے کہا کہ پہلے تو ان کے گھر والے سمجھے کہ وہ مذاق کررہے ہیں لیکن بعدازاں انہوں نے یقین کرلیا، گھر والوں نے مجھ پر فخر محسوس کیا، میرا کردار بالکل نیا اور کہانی نئی ہوگی۔پارتھ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اس شو کا حصہ بنا ہوں۔
واضح رہے کہ سی آئی ڈی کے پرومو میں اے سی پی پردھیومن کی موت نے مداحوں کو خاصہ دلبرداشتہ کیا ہے اور مداحوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے پردھیومن کے کردار کو واپس لانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سی ا ئی ڈی کی موت
پڑھیں:
وہ بالی ووڈ اداکار جو اربوں روپوں کے ذاتی جیٹ کے مالک ہیں
بالی ووڈ اسٹارز جہاں پردے پر پرتعیش زندگی گزارتے نظر آتے ہیں وہیں حقیقی زندگی میں بھی ایک شاہانہ زندگی گزارتے ہیں، جہاں دنیا کی بہترین سہولیات ان کی دسترس میں ہوتی ہیں۔ ان میں سے کچھ مشہور شخصیات کے پاس نجی طیارے بھی ہیں جو ان کی پرتعیش زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں۔
شاہ رخ خان، سیف علی خان، پریانکا چوپڑا، امیتابھ بچن، اور اجے دیوگن ان ستاروں میں شامل ہیں جن کے پاس ذاتی طیارے ہیں۔ یہ طیارے وہ تعطیلات، فلموں کی شوٹنگ یا پروموشنز کے لیے استعمال کرتے ہیں، جس سے وہ اپنے مصروف شیڈول کو با آسانی مینج کر لیتے ہیں۔
شاہ رخ خان:ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان کے پاس گلف اسٹریم G550 نجی طیارہ ہے، جسے وہ اکثر خاندانی تعطیلات یا فلمی کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس طیارے کی قیمت تقریباً 61.5 ملین ڈالر (یعنی 500 کروڑ روپے سے زائد) ہے۔
سیف علی خان:شاہ رخ خان کی طرح، سیف علی خان کے پاس بھی گلف اسٹریم G550 نجی طیارہ ہے۔ وہ اس 61.5 ملین ڈالر مالیت کے پرتعیش طیارے کو ذاتی اور خاندانی سفر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
پریانکا چوپڑا:عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے پاس ہاکر 800 طیارہ ہے، جو 6 سیٹوں پر مشتمل ہے۔ وہ اکثر اس طیارے میں اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ سفر کرتی ہیں۔ اس طیارے کی قیمت تقریباً 85 کروڑ روپے ہے۔
ہرتیک روشن:پریانکا چوپڑا کی طرح ہرتیک روشن کے پاس بھی ہاکر 800 نجی طیارہ ہے، جسے وہ خاندانی یا پیشہ ورانہ سفر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کی قیمت بھی 85 کروڑ روپے ہے۔
امیتابھ بچن:میگا اسٹار امیتابھ بچن بومبارڈیئر چیلنجر 300 کے مالک ہیں، جس میں 10 مسافروں کی گنجائش ہے۔ ان کے طیارے کی مالیت تقریباً 260 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
اجے دیوگن:اجے دیوگن کے پاس بھی ہاکر 800 نجی طیارہ ہے، جو چھ سیٹوں پر مشتمل ہے۔ اس طیارے کی قیمت بھی 85 کروڑ روپے ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اجے دیوگن ان اولین بالی ووڈ اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے نجی طیارہ خریدا تھا۔
یہ سب طیارے ان ستاروں کی پرتعیش اور مصروف زندگی کا حصہ ہیں، جن کے ذریعے وہ نہ صرف آرام دہ سفر کرتے ہیں بلکہ وقت کی بچت بھی کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اجے دیوگن امیتابھ بچن بالی ووڈ پرائیوٹ جیٹ پریانکا چوپڑا سیف علی خان شاہ رخ خان ہرتیک روشن