سینئر صحافی اور انگلش جرنلزم میں معتبر نام آفتاب رضا خان کی نماز جنازہ ادا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
سینئر صحافی اور انگلش جرنلزم میں معتبر نام آفتاب رضا خان کی نماز جنازہ ادا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (ملک سہیل انجم )سینئر صحافی اور انگلش جرنلزم میں معتبر نام پی پی اے نیوز ایجنسی کے ڈپٹی ایڈیٹر اور کالم نگار آفتاب رضا خان کی نماز جنازہ امام بارگاہ خدیجہ کبری ترلائی کلاں میں اور قل خوانی مرحوم کی رہائش گاہ ملک ٹاون ، ترلائی میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد اظہر جتوئی آرآئی یو جے کے صدر طارق علی ورک سینئر جوائینٹ سیکرٹری گلزار خان ایگزیکٹو ممبران علی اختر غفران چشتی سابق سیکرٹری نیشنل پریس کلب عاصم قدیر رانا نجف شیرازی فدا شیرازی بابر مغل مجاہد بھٹی ملک سہیل انجم عمران ستی عاصم خالد خان فخر عالم دیگر سینئر صحافیوں مرحوم کے عزیزواقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی، مرحوم کوترلائی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
چیف ایڈیٹر پی پی اے نیوز ایجنسی خالد اطہر نے ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے۔ آفتاب رضا خان کے بیٹے اویس خان پاکستان سے باہر ہونے کے باعث ان کا آخری دیدار نہ کرسکے اللہ کریم پنجتن پاک کے طفیل انکو آبدی آرام اور قبر کو روشن فرمائے جنازے اور قل خونی کے ختم اور دعا کیلئے آنے والوں تمام سوگواران سے مرحوم آفتاب رضا خان کے بڑے بیٹے علی ذیشان خان اور بڑے داماد راجہ الفت حسین نے فردا فردا ملاقات کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعائوں کی درخواست کی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آفتاب رضا خان
پڑھیں:
سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نمازِ جنازہ قذافی سٹیڈیم میں ادا
لاہور (آئی این پی )سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نمازِ جنازہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ادا کی گئی، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر بھی طویل عرصے کی روپوشی کے بعد اپنے والد میاںکی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم کے باہر ادا کی گئی ، نمازِ جنازہ پروفیسر مولانا محمد یوسف نے پڑھائی، جس ملک کی معروف سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، حافظ فرحت عباس، فرخ جاوید، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا، مہر واجد، ابوزر سلمان نیازی، میجر غلام سرور، برگیڈیئر مشتاق، سجاد وڑائچ، شیخ امتیاز، فواد چودھری، خواجہ احمد حسان اور جمشید اقبال چیمہ سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔مرحوم میاں اظہر ملک کے سینئر سیاستدان اور مختلف اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے تھے۔ ان کی تدفین بابا رحمت قبرستان بھٹہ چوک میں کی گئی ۔ نماز جنازہ میں شریک افراد نے ان کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔میاں محمد اظہر ایک سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب رہ چکے ہیں۔ ان کے انتقال پر سیاسی رہنماں اور مختلف حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔دریں اثناء سابق وزیراعظم نواز شریف نے میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ میاں اظہر کے والد اور ان کے والد میاں محمد شریف کے درمیان دیرینہ تعلق تھا، اللہ تعالی میاں محمد اظہر کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی میاں محمد اظہر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔قبل ازیں 9 مئی کیسز کے باعث مفرور حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر کے جنازے میں شرکت کے لیے رہائش گاہ پہنچ گئے۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب دوبارہ میاں اظہر کی رہائشگاہ پہنچیں، مریم اورنگزیب گزشتہ رات بھی میاں اظہر کی رہائشگاہ گئی تھیں، رکن صوبائی اسمبلی حافظ فرحت عباس،فرخ جاوید مون، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا، مہر واجد، ابوزر سلمان نیازی بھی میاں اظہر کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔