اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا، گلوکار سلمان احمد پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کیوں ہوا؟
پولیس کے مطابق گلوکار سلمان احمد کے خلاف مقدمہ پولیس کی مدعیت میں لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق گلوکار سلمان احمد کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی اداروں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا، جبکہ نفرت انگیز پوسٹیں بھی وائرل کی گئیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے خود سلمان احمد کی پوسٹ دیکھی، جس کے ذریعے پروپیگنڈا کیا جارہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد
واضح رہے کہ گلوکار سلمان احمد کو گزشتہ سال پی ٹی آئی سے اس بنیاد پر نکال دیا گیا تھا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹیں شیئر کی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اداروں کے خلاف پروپیگنڈا پولیس پیکا ایکٹ سلمان احمد گلوکار مقدمہ درج وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اداروں کے خلاف پروپیگنڈا پولیس پیکا ایکٹ گلوکار وی نیوز گلوکار سلمان احمد پیکا ایکٹ کے تحت کے خلاف
پڑھیں:
پی ٹی آئی دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-6
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ۔ دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے لیے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر سے ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلاجا رہا ہے ۔ اقتدار کی خاطر یہ شخص دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ انہوں نے ٹی ٹی آئی پی کو دوبارہ ملک میں لا کر بسایا ،دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کیے۔ انہوں نے کہا ایک جماعت نے سازش کے تحت ملکی اداروں پر حملے کیے ،سوشل میڈیا پر اداروں اور فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کیا ،