اندرونی اختلافات پبلک فورم پر نہیں آنے چاہئیں:چیئرمین پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اندرونی اختلافات پبلک فورم پر نہیں آنے چاہئیں.ٹکٹس دینے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی میں اندرونی اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کو ٹکٹس کی تقسیم پر اعتماد میں لیا گیا ہے. صوبوں میں ٹکٹوں کی تقسیم کیسے ہوئی سب کو بتایا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ٹکٹس دینے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا تھا کسی کو 2، 2 ٹکٹس نہیں ملے.
دریں اثنا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پارٹی افیئرز چلتے رہتے ہیں جہاں برتن ہوں وہاں کھٹکتے بھی ہیں. پارٹی کے معاملات پر میڈیا کو تشویش نہیں ہونی چاہیے یہ ہمارا اپنا معاملہ ہے۔عمرایوب نے کہا کہ یہ ہمارےگھر کا ایشو ہے ہم خود اسے حل کر لیں گے. ہم جانیں ہمارا کام جانیں، چیئرمین اور سیکریٹری جنرل حل کر لیں گے. سارے ساتھی ہمارے دل کا ٹکڑا ہیں اس پر کوئی کمنٹ نہیں کروں گا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات، رابطے بحال رکھنے پر اتفاق
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان سے امریکی نائب سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زیکری وی ہارکن رائڈر نے گوہر علی خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جیکب ہال اور رؤف حسن بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی، سکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران دونوں جانب سے باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات خوشگوار اور کھلے ماحول میں ہوئی۔