بیرسٹرگوہر کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات ، پارٹی معاملات پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی، جس میں پارٹی معاملات پر گفتگو کی گئی۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے اختلافات ختم کرنے کی بات پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا، بیرسٹر گوہر کے دیگر متعلقہ پارٹی رہنماؤں سے بھی مسلسل رابطے جاری ہیں۔بیرسٹر گوہر کی متعلقہ رہنماؤں کو ایک ٹیبل پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے بتایاکہ جمہوری پارٹی میں وقتی اختلافات کوئی بڑی بات نہیں، پارٹی میں اختلافات نہیں بلکہ کچھ غلط فہمیاں ہیں، امید ہے بعض رہنماؤں میں غلط فہمیاں جلد دور ہوجائیں گی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری
وزیر اعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور---فائل فوٹوپی ٹی آئی کے 5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپور اور دیگر ملزمان روپوش ہوچکے ہیں، علی امین گنڈا پور، حماد اظہر اور دیگر ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوئے ہیں، پولیس کی ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست مناسب ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے تحریری حکم جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف لاہور کے تھانہ مستی گیٹ میں مقدمہ درج ہے۔