ایک بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کے مقدس مزارات کی عظمت رفتہ کو بحال کیا جائے تاکہ نہ صرف عالم اسلام کی عظمت دوبارہ بحال ہو، بلکہ رسول اللہ ﷺ کے دکھی دل کو بھی تسکین مل سکے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 8 شوال 1926ء کو جنت البقیع اور جنت المعلی میں واقع بی بی فاطمہ زہرا بنتِ رسول اللہؐ، آئمہ اطہارؑ، امہات المؤمنینؓ، اور صحابہ کرام ؓ کے مقدس مزارات کی مسماری کو قابلِ مذمت اقدام قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے نے کروڑوں کلمہ گو مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنت البقیع اور جنت المعلی میں موجود مقدس مزارات پوری انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہیں، اور ان کی مسماری امت مسلمہ کے قلب پر زخم کے مترادف ہے۔ سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری نے مطالبہ کیا کہ ان مقدس مقامات کی عظمت رفتہ کو بحال کیا جائے تاکہ نہ صرف عالم اسلام کی عظمت دوبارہ بحال ہو، بلکہ رسول اللہ ﷺ کے دکھی دل کو بھی تسکین مل سکے۔ انہوں نے مسلم امہ سے اپیل کی کہ وہ ان مزارات کی تعمیر نو اور ان کی سابقہ شان و شوکت کی بحالی کے لیے اپنا ایمانی فریضہ ادا کرے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جنت البقیع اور جنت المعلی کی عظمت

پڑھیں:

سینئرپی ٹی آئی رہنما اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیر قانون پنجاب اورپی ٹی آٓئی رہنما محمد بشارت راجا کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔

راجہ بشارت اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ الیکشن پیٹشن کی سماعت کے لئے الیکشن ٹریبونل میں پیش تھے، ٹریبونل سے باہر نکلتے پی پولیس نے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔

پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد کے تھانہ نیو ٹاون منتقل کردیا گیا، راجہ بشارت راولپنڈی الیکشن ٹریبیونل میں NA55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے۔

راجا بشارت نے کہا کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔

ان کےوکیل سردار عبد الرازق نے کہا کہ راجہ بشارت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، ہم نے پولیس کو تمام ضمانت نامے دکھائے مگر پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس ٹیم نے کہا کہ ہمیں گرفتاری کا حکم ہے جو کہنا ہے تھانہ نیو ٹاؤن آکر افسران سے کہیں، راجہ بشارت کی وکلا ٹیم بھی ضمانت ناموں سمیت تھانہ نیو ٹاؤن پہنچ گئی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ایم ڈبلیو ایم وحدت امت اور مظلومین کی حمایت کی علامت بن چکی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • گلگت بلتستان میں تصادم کا ماحول پیدا کرنا خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
  • سابق صوبائی وزیر نوبزادہ محسن علی خان بیٹے اور ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
  • سانحہ بابوسر ٹاپ: ’بیٹا، بھائی، اہلیہ سب کھو دیے، مگر حوصلہ چٹان سے کم نہیں‘
  • کوئٹہ، امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کیلئے احتجاج
  • پنجاب پولیس کے انسپکٹرز کیلئے اچھی خبر
  • پاکستان سے امریکا جانے والوں کیلئے خوشخبری
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کا ملک میں آئین و قانون کی بحالی، منصفانہ انتخابات کیلئے نئی سیاسی تحریک شروع کرنے کااعلان
  • سینئرپی ٹی آئی رہنما اسلام آباد سے گرفتار
  • پاکستانی زائرین کیلئے بارڈرز کھولے جائیں، علامہ مقصود ڈومکی