حیدرآباد: آگ لگنے سے 20 سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
حیدرآباد میں کوٹری ریلوے کالونی برڈ لائن میں آگ لگنے سے 20 سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ 1 مکان میں لگی جس نے جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مرنے والوں میں 12 سال کی صائمہ، 11 سال کا فرحان، 9 سال کا کامران اور 8 سال کی طیبہ شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ آگ سے جل کر بکریاں اور مرغیاں بھی مر گئیں، جبکہ دیگر قیمتی سامان بھی جل گیا۔
فائر بریگیڈ کی گاڑی کو راستہ نہ ملنے پر آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی
کراچی:شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی ون وقاص مارکیٹ والی گلی میں قائم وقاص آرکیڈ کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلے بالکونی سے دکھائی دے رہے تھے۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
آتسزدگی کے باعث ایک کمرے کا گھریلو فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی مالیت کا معلوم نہیں ہوسکا ۔