گھر سے بے دخل خاتون ٹک ٹاکر نے نہر میں چھلانگ لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
فیصل آباد(نیوز ڈیسک )پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی تحصیل ڈجکوٹ میں ٹک ٹاکر خاتون نے مبینہ طور پر بنگلہ نہر میں چھلانگ لگا دی۔
ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر نہر میں چھلانگ لگانے والی خاتون کی ریسکیو ٹیم نے موقع پر خاتون کی تلاش شروع کردی ۔ذرائع نے بتایا کہ ٹک ٹاکر خاتون کی شناخت صبیحہ عرف پٹھانی کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق اہل علاقہ نے بھی بتایا کہ خاتون نے نہر میں چھلانگ لگائی۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹک ٹاکر خاتون نے اہل خانہ کے رویہ اور والدہ کی وفات کے غم میں انتہائی قدم اٹھایا۔ خاتون کو ٹک ٹاک بنانے کی وجہ سے گھر سے بے دخل کردیا گیا تھا۔ ٹک ٹاکر خاتون نواحی علاقہ میں گزشتہ 8 سال سے اپنی دوست کے پاس رہ رہی تھی۔ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر صبیحہ کی دوست نے بتایا کہ ٹک ٹاکر کی والدہ وفات پانے کی خبر سن کر ٹک ٹاکر خاتون غم برداشت نہ کرسکی۔
سریے اور سیمنٹ کی نئی قیمت سامنے آ گئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نہر میں چھلانگ ٹک ٹاکر خاتون بتایا کہ
پڑھیں:
لاہور، والد کی وفات، تحریک انصاف کے مفرور رہنما حماد اظہر گھر پہنچ گئے
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد سینئر سیاست اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ادا کی جائے گی۔ 9مئی مقدمات کی وجہ سے مفرور حماد اظہر اپنی رہائشگاہ پہنچے۔ حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے 9 مئی کے مقدمات میں مفرور رہنما حماد اظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد سینئر سیاست اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ادا کی جائے گی۔ 9مئی مقدمات کی وجہ سے مفرور حماد اظہر اپنی رہائشگاہ پہنچے۔ حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے۔ حماد اظہر کے اپنی رہائشگاہ پہنچنے پر تعزیت کرنے والوں تانتا بندھ گیا۔ گارڈن ٹاون کے ابوبکر بلاک میں حماد اظہر کی رہائش گاہ پر کارکنوں اور رہنماوں سمیت شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔