شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ماڑی انرجیز نے تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔ماڑی انرجیز کے اعلامیے کے مطابق گیس کی نئی دریافت شمالی وزیر ستان بلاک سے ہوئی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ نئی دریافت سے یومیہ 7 کروڑ 3 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی جب کہ نئی دریافت سے یومیہ 310 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے مزید کمی ریکارڈ
کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر کی پوزیشن سے متعلق اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ 18 اپریل کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
اعداد وشمار میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 20 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
پاکستان کے 15 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مجموعی ذخائر میں کمرشل بینکوں کا حصہ 5 ارب 23 کروڑ ڈالر ہے