ملائکہ اروڑا بڑی مشکل میں، وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ممبئی(نیوز ڈیسک)ممبئی کی عدالت نے عدم پیشی پر اداکارہ کے وارنٹ جاری کیے۔اداکار سیف علی خان کے خلاف 2012 میں ہونے والے حملہ کیس میں بطور گواہ مسلسل غیر حاضری پر اداکارہ ملائکہ اروڑا اور دیگر کے خلاف عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔
پیر کو سیف علی خان سمیت تمام ملزمان نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی اور غیر حاضر رہے جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
مجسٹریٹ کے ایس گھنوار نےملائکہ اروڑہ کے خلاف 5 ہزار روپے کے قابل ضمانت وارنٹ دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت کی کیونکہ اداکار کو پہلے عدالت میں پیش ہونا تھا۔
تاہم اس کے باوجود وہ غیر حاضر رہی اور عدالت نے 15 مارچ کو اداکارہ کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا۔
اس وقت عدالت نے ملائکہ کی بہن اور اداکار امریتا اروڑہ کے ساتھ ساتھ ایک اور دوست فرخ واڈیا کے بھی پانچ ہزار روپے کے وارنٹ جاری کیے تھے۔
اس وقت عدالت نے ملائکہ کی بہن اور اداکار امریتا اروڑہ کے ساتھ ساتھ ایک اور دوست فرخ واڈیا کے بھی پانچ ہزار روپے کے وارنٹ جاری کیے تھے، جس کے بعد فرخ واڈیا اور امریتا اروڑہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے رواں ماہ کے آخر تک قابل ضمانت وارنٹ کے حوالے سے رپورٹ طلب کی ہے۔
خیال رہے کہ یہ کیس 22 فروری 2012 کا ہے، جب سیف علی خان، کرینہ کپور، کرشمہ کپور، ملائکہ اروڑہ، امریتا اروڑا اور چند دوستوں کے ساتھ، جنوبی ممبئی کے ایک لگژری ریستوران میں کھانا کھا رہے تھے۔
اس موقع پر ایک بیرونِ ملک مقیم بھارتی شہری اقبال شرما اور ان کا خاندان قریب کی میز پر بیٹھے تھے۔
پولیس کے مطابق بھارتی نژاد جنوبی افریقی تاجر شرما نے اداکاروں کے گروپ کی جانب سے اونچی آواز میں باتیں کرنے پر اعتراض کیا اور ان سے اپنی آوازیں نیچی کرنے کی درخواست کی جس پر جھگڑا ہوا۔
بعدازاں اقبال شرما نےالزام لگایا کہ سیف علی خان نے ان کی ناک پر گھونسہ مار کر اسے فریکچر کردیا اور یہ بھی کہ اداکار اور ان کے دوستوں نے ان کے سسر، رمن پٹیل پر حملہ کیا۔
تاہم اداکار کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ اقبال شرما گروپ نے خواتین کے لیے اشتعال انگیز اور نازیبا زبان استعمال کی، جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
اس واقعے کے بعد سیف اور ان کے دوستوں شکیل لداک اور بلال امروہی کو گرفتار کر لیا گیا، لیکن بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔
گھر سے بے دخل خاتون ٹک ٹاکر نے نہر میں چھلانگ لگا دی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سیف علی خان وارنٹ جاری عدالت نے کے خلاف اور ان
پڑھیں:
اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے میں ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کے لیئے 30 اپریل کی تاریخ مقرر کردی۔
کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ شہزاد خواجہ کی عدالت کے روبرو معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
جیل حکام نے ملزم ساحر حسن کو عدالت پیش کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی شہزاد خواجہ کی عدالت میں پولیس نے مقدمے کا چالان جمع کرادیا۔ عدالت نے ملزم کو مقدمے کی نقول فراہم کردیں۔ عدالت نے فرد جرم کے لیئے 30 اپریل مقرر کردی۔
یاد رہے کہ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ ملزم پر 500 گرام سے زائد ویڈ گانجا پرآمد ہونے کا الزام ہے۔
دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی درخواست کا تنازعہ طے کرتے ہوئے معاملہ آئینی بینچ کو بھیج دیا۔
ہائیکورٹ میں لارجرز بینچ کے روبرو منشیات کیس کے ملزم ساحر حسن کی درخواست سننے کے تنازعے کی سماعت ہوئی۔ لارجر بینچ نے درخواست کی سماعت کا تنازعہ طے کردیا۔
لارجر بینچ نے ملزم ساحر حسن کی درخواست آئینی بینچ کا دائرہ سماعت قرار دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم ساحر کی درخواست ضمانت آئینی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔ ملزم ساحر کی درخواست 24 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔ ملزم کی درخواست آئین کے آرٹیکل 199 سب سیکشن ون سی میں آتی ہے۔ بنیادی حقوق کے معاملات آئینی بینچ میں سنے جاسکتے ہیں۔