ڈاکٹرز کا صدرآصف علی زرداری کو مزید ایک دو روز ہسپتال میں گزارنے کا مشور ہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کا نجی ہسپتال میں علاج جاری،انفیکشز ڈیزیز کے ماہر ڈاکٹرز نے صدر زرداری کا معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا نجی ہسپتال میں علاج جاری ہے ،انفیکشز ڈیزیز کے ماہر ڈاکٹرز نے صدر زرداری کا معائنہ کیا۔ڈاکٹرز نے صدر مملکت کو مزید ایک دو دن ہسپتال میں گزارنے کا مشورہ ہے ۔صدر آصف زرداری کو ہسپتال سے گھر منتقل نہیں کیا گیا۔
ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی صدر آصف علی زرداری کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی طعبیت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔
سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: آصف علی زرداری ہسپتال میں زرداری کا
پڑھیں:
صدرمملکت سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر کی ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات،آصف علی زرداری نے باہمی تعلقات کے فروغ میں اینڈریا وکے کی خدمات کو سراہا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر اینڈریا وِکے نے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کی، صدرِ مملکت نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات کو سراہا۔ ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ صدرِ مملکت نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں آسٹرین سفیر کی خدمات کو سراہا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان آسٹریا کی الپائن ٹوورازم میں مہارت سے استفادہ کر سکتا ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ آسٹریا کی کمپنیاں پاکستان کے تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ انہوں نے آسٹریا کے صدر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔ صدر مملکت نے سبکدوش سفیر اینڈریا وِکے کو ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے مکمل کرنے پر مبارکباد بھی دی ۔\932