بالی ووڈ کے کامیڈی کنگ گووندا اور سنیتا آہوجا کے بیٹے یشوردن بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یش نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایتکار سائی راجیش کی اگلی فلم میں اپنی اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کریں گے۔ یشوردن اس سے قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر ڈشوم، باغی اور کِک 2 جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

بیٹے کے اداکاری کی دنیا میں ڈیبیو پر سنیتا آہوجا کا کہنا ہے کہ وہ اپنا راستہ خود بنائیں گے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سنیتا نے کہا کہ ’میں ماتا رانی سے پرارتھنا (دعا) کرتی رہی ہوں کہ یش کو بہت زیادہ یش (شہرت) ملے اور وہ دنیا میں اپنی پہچان بنائے۔ میں نے ماتا رانی سے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ اس کی حفاظت کرے، اسے بری نظر سے محفوظ رکھے۔ اسے بہت زیادہ نام، شہرت اور دولت سے نوازے۔ لیکن سب سے بڑھ کر اسے ہمیشہ پیار اور سپورٹ ملے‘۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Ssunita (@officialsunitaahuja)

یش کا کہنا ہے کہ فلم کے سیٹ پر بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرنے کی وجہ سے وہ شوبز کی دنیا سے آشنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نے یہ سب گراؤنڈ سے دیکھ رکھا ہے میں اس میں ایک دم نیا نہیں ہوں‘۔

گووندا کی وراثت کو آگے بڑھانے کے لیے یش کو جس دباؤ کا سامنا ہے، اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنیتا آہوجا نے کہا کہ اس وراثت (گووندا کی لیگیسی) کو آگے لے کر جانا آسان نہیں ہے۔ لوگوں کی توقعات ہیں لیکن یش اپنا راستہ خود بنا رہا ہے اور وہ ایک وقت میں ایک قدم اٹھا رہا ہے‘۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Ssunita (@officialsunitaahuja)

یشوردن نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار سائی راجیش کی اگلی فلم میں بطور اداکار ڈیبیو کریں گے جس کا نام ابھی سامنے نہیں آسکا۔ اطلاعات کے مطابق آنجہانی اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان بھی اس فلم میں کام کریں گے۔

واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی کچھ عرصے سے سرخیوں میں ہے کیونکہ سنیتا نے انکشاف کیا تھا کہ وہ ’علیحدہ‘ رہتے ہیں۔ بعد ازاں اداکار کے وکیل نے تصدیق کی کہ سنیتا آہوجا نے کچھ عرصہ قبل طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی لیکن اب وہ ایک ساتھ ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سنیتا ا ہوجا

پڑھیں:

پاکپتن: نامعلوم افراد نے کمسن بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

---فائل فوٹو

پاکپتن میں نامعلوم افراد نے کمسن بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق کرمانوالہ چوک میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے ساڑھے 4 سالہ محمد احمد کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

ایف آئی آر کے مطابق بچے کی والدہ اپنے بیٹے کو بچوں کے ساتھ کھیلتا چھوڑ کر سودا سلف لینے گئی تھی، واپس آنے پر دیکھا کہ بچہ زخمی حالت میں زمین پر پڑا تھا۔

پشاور: بیٹے نے تیز دھار آلے سے مبینہ طور پر باپ کو قتل کردیا

صوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں بیٹے نے تیز دھار آلے کی مدد سے مبینہ طور پر باپ کو قتل کر دیا۔

بچے کو فوراً تشویش ناک حالت میں ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رنویر سنگھ کی پاکستان مخالف فلم میں بینظیر بھٹو کی تصویر نمایاں کیے جانے پر شدید تنقید
  • شمعون عباسی نے پہلی بار تین بیویوں کیساتھ طلاق کی وجہ بتادی
  • سہیلی کا شوہر چھین کر شادی کرنے والی اداکارہ کی طلاق کی خبریں
  • ہالی اور بالی ووڈ ستاروں کا ہوگن کو خراج تحسین؛ سلویسٹر اسٹالون بھی آبدیدہ
  • پاکپتن: نامعلوم افراد نے کمسن بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
  • ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دوستی ختم ہوگئی؟
  • طلاق کے بعد انجلینا جولی کی جانی ڈیپ کے ساتھ دوبارہ سے بڑھتی رومانوی قربتیں ؟
  • شاہ رُخ کو گوری یا بالی ووڈ کیرئیر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو کیا کریں گے؟
  • پاکستان اور بنگلادیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری دینےکا فیصلہ
  • پاکستان، بنگلہ دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر  ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ