پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ابھرنے کے لیے تیار ہے،آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب میں کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ابھرنے کے لیے تیار ہے، ہم بین الاقوامی اداروں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاک فوج اپنے شراکت داروں کے مفادات کے تحفظ کے لیےسیکیورٹی کویقینی بنائے گی، بلوچ قبائلی عمائدین کی کاوشوں کا بھی معترف ہوں، جنہوں نے کان کنی کے کاموں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا.
اسلام آباد میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معدنیات کی دولت کو اخذ کرنے کے لیے انجنیئر، جیالوجسٹ، ماہر کان کن درکار ہیں، اس شعبے کی ترقی کے لیے طلبا کو بیرون ملک تربیت کے لیے بھی بھیج رہے ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کے 27 پاکستانی طلباء زیمبیا اورارجنٹینا میں منرل ایکسپلوریشن میں تربیت حاصل کررہے ہیں، ہمارا مقصد معدنی شعبے کے لیے افرادی قوت، مہارت اور انسانی وسائل پیدا کرنا بھی ہے۔
آرمی چطف نے خطاب میں کہا کہ اقتصادی سلامتی، قومی سلامتی کے ایک اہم جُزو کے طور پر ابھری ہے۔ مجھے یقین ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ابھرنے کے لیے تیار ہے، ہم بین الاقوامی اداروں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
انھوں نے خطاب میں کہا کہ وہ اپنی مہارت سے پاکستان کو روشناس کرائیں، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں، وسائل کی وسیع صلاحیت کی ترقی میں ہمارے ساتھ شراکت داری کریں۔ سرمایہ کاروں کی مہارت سے مستفید ہونا ہماری اجتماعی قومی خواہش ہے، آپ پاکستان پر پُراعتماد پارٹنرکے طور پربھروسہ کر سکتے ہیں.
آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بلوچ قبائلی عمائدین کی کاوشوں کا بھی معترف ہوں، جنہوں نے کان کنی کے کاموں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا، ہم مل کر علاقائی ترقی، خوشحالی اور پائیداری کو فروغ دے سکتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج اپنے شراکت داروں کے مفادات کے تحفظ کے لیےسیکیورٹی کویقینی بنائے گی، پاکستان میں اپ اسٹریم اورڈاؤن اسٹریم معدنی صنعتوں کی ترقی کو بھی یقینی بنایا جائے گا، منڈیوں کومتنوع بنانے کے لیے پاکستان میں ریفائننگ اورویلیو ایڈیشن میں سرمایہ کاری کی جائے۔
انھوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستانی عوام کے پیروں کے نیچے وسیع معدنی ذخائراور شفاف معدنی پالیسی ہیں، مایوسی اور بے عملی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، آگے بڑھیں، اور جدوجہد کریں ملک کے لیے اور اپنے لیے۔
مزیدپڑھیں:اڈیالہ جیل میں 6 وکلا رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نے خطاب میں کہا کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار
ایونٹ میں سپر فور مرحلہ نہیں ہوگا پاک بھارت میں زیادہ سے زیادہ دو میچز ممکن ہو سکیں گے
ایمرجنگ ایشیاکپ 14 نومبر سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلا جائیگا
ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہوں گی۔ایمرجنگ ایشیاکپ 14 نومبر سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلا جائیگا، ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاکستان، بھارت ، افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ میں عمان اور یو اے ای شامل ہوگا۔ واضح رہے کہ ایمر جنگ ایشیا کپ میں ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کی اے ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ ایسوسی ایٹ نیشن کی فل اسٹرینتھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں مجموعی طورپر 15 میچز ہوں گے۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ سکسز میں بھی نومبر میں پاکستان اور بھارت کا میچ شیڈولڈ ہے۔