چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر دریافت
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : نیشنل ریسورسز لمیٹڈ نے چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین نیشنل ریسورسز لمیٹڈ (این آر ایل) محمد علی ٹبہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ این آر ایل اب تک 13 ڈائمنڈ ڈرل ہولز مکمل کرچکی ہے، تمام ڈرل ہولز میں معدنیات کے ذخائر کا پتہ چلا ہے،انہوں نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جبکہ قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پراجیکٹ میں شامل کرنے کا ارادہ ہے۔
سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کے سب سے بڑے ذخائر “ریکوڈک” موجود ہیں جہاں اندازاً 1300 ٹن سونے کا تخمینہ ہے۔ لیکن یہ منصوبہ فی الحال معطل ہے۔ جس کی وجہ سے ملک میں سونے کی پیداوار محدود ہے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی، نیشنل ہائی وے پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، ڈرائیور گرفتار
کراچی:نیشنل ہائی وے پر ملیر کورٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد ارشاد کے نام سے ہوئی ہے، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔