کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران تحریک طالبان پاکستان کا دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی فتنہ الخواج کے رکن حماد انصاری نے گرفتار دہشتگرد کو کراچی کے حساس مقامات کی ویڈیوز بنانے کا ٹاسک دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کراچی سے تحریک طالبان پاکستان فتنہ الخواج کے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق ملزم جمیل احمد عرف قاری صاحب کو لی مارکیٹ پچر روڈ پر ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوا۔ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی فتنہ الخواج کے رکن حماد انصاری نے گرفتار دہشتگرد کو کراچی کے حساس مقامات کی ویڈیوز بنانے کا ٹاسک دیا تھا۔ گرفتار دہشتگرد ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر حماد انصاری کو بھیجتا تھا، جسے حماد انصاری بعد میں ایڈیٹنگ کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا۔ گرفتار دہشتگرد کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گرفتار دہشتگرد
پڑھیں:
بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
بلوچستان کیچ کے علاقے شیر بندی میں آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے سے 5 بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کرگئے۔
پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہند کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
پاک فوج کے شہداء میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللّٰہ، لانس نائیک جنید احمد، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔