غزہ میں گندم کا ایک دانہ بھی داخل نہیں ہو گا؛ اسرائیل ڈھٹائی پر اتر آیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسرائیل وحشیانہ بمباری سے کسی نہ کسی طرح بچ جانے والے مجبور اور بے کس فلسطینیوں کو بھوکا مارنے پر تُل گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے دھمکی دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں گندم کا ایک دانہ بھی داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ جب تک حماس ہمارے فوجیوں اور یرغمالیوں کو رہا نہیں کرے گا ہم غزہ کے شہریوں کو خوراک اور مدد نہیں فراہم ہونے دیں گے۔
اسرائیلی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اب یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ میں گندم کا ایک دانہ بھی نہیں جائے گا۔
اسرائیلی وزیر خزانہ کا یہ متنازع اور نفرت آمیز بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب غزہ شدید انسانی بحران کا شکار ہے اور لاکھوں فلسطینی بھوک، پیاس اور ادویات کی قلت سے دوچار ہیں۔
اس دھمکی آمیز بیان پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خوراک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
فلسطینی حکام نے اسرائیلی وزیر خزانہ کے متنازع بیان کو "ظالمانہ اور غیر انسانی" قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں قحط جیسی صورتحال ہے۔ 70 فیصد سے زائد آبادی کو روزانہ کی بنیاد پر خوراک کی قلت کا سامنا ہے اور اسپتالوں میں بنیادی طبی سہولیات بھی ختم ہو چکی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسرائیلی وزیر خزانہ
پڑھیں:
اسرائیل کوکٹہرے میںلانااور صہیونی جارحیت روکنے کے اقدامات نہ کئے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی: وزیر اعظم شہبازشریف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دوحا: وزیر اعظم شہباز شریفنے کہاہے کہ اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم پر جوابدہ کرنا ہوگا، اسرائیلی جارحیت نے امن کے حصول کی کوششوں کو دھچکا پہنچایا۔جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، اقدامات نہ کیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔
عرب اسلامی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دوحہ پر اسرائیلی حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اسرائیل نے قطر کی سلامتی اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی، پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم ایک اہم اور افسوسناک واقعے کے تناظر میں اکٹھے ہوئے ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی سمیت ہر پلیٹ فارم پر بھرپور سفارتی حمایت فراہم کرے گا، دوحہ سمٹ نے واضح پیغام دیا کہ مسلم امہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل نے ہمارے برادر ملک قطر کی خود مختاری، سلامتی کی خلاف ورزی کی، اسرائیل کا قطر پر حملہ جارحانہ اقدامات کا تسلسل ہے، یواین سیکیورٹی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر کروائے، غزہ میں طبی عملے کو فوری رسائی دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، بجائے خاموش رہنے کے ہمیں متحد ہونا ہوگا، اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانا قابل مذمت ہے، غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے۔