پاکستان کا اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر اظہار تشویش
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عسکری میدان میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس(AI) کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے۔اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کمیشن کے مباحثے سے خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ AI کو اسلحہ کے کسی نئے مقابلے کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ عسکری میدان میں AI کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے اور علاقائی و عالمی سلامتی کے ماحول کو عدم استحکام کا شکار بنا سکتا ہے۔پاکستان کےمستقل مندوب عاصم افتخاراحمد نے مزید کہا کہ اس کے عالمی امن و سلامتی پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ جوہری تخفیف اسلحہ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ
پڑھیں:
مصنوعی ذہانت کا سونامی ملازمتیں ختم کردیگا‘ایلون مسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) ایلون مسک نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اب ملازمتوں کا وہی حال کردے گی،جو کمپیوٹر آنے کے بعد ہاتھ سے کام کرنے والوں کا ہوا تھا۔ ایلون مسک نے حال ہی میں کامیڈی پوڈ کاسٹ پر جو روگن کو بتایا کہ میرے خیال میں نوکریوں کی بہت زیادہ مانگ ہو گی لیکن ضروری نہیں کہ ایک جیسی نوکریاں ہوں۔ ایکس کے سی ای او نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت پہلے ہی ڈیجیٹل پر مبنی دفتری ملازمتوں کی جگہ لے رہی ہے اور تیز رفتار سے ایسا کرتی رہے گی۔ بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق مسک نے مزید کہا یہ بالکل سادگی سے ہو رہا ہے۔ مصنوعی ذہانت ایک سپرسونک سونامی ہے۔ دیگر ماہرین اقتصادیات کی طرح مسک نے کہا کہ تمام ملازمتوں کو فوری طور پر خطرہ نہیں ہے۔ ایسی ملازمتیں اور پیشے جن کے لیے جسمانی محنت اور کچھ انسانی تعامل کی ضرورت ہوتی ہے ان کے زندہ رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کام جو جسمانی طور پر ایٹموں کو حرکت دیتا ہے جیسے کھانا پکانا یا کھیتی باڑی کرنا یا کوئی بھی جسمانی کام پر مبنی ملازمتیں زیادہ دیر تک رہیں گی۔ کوئی بھی ڈیجیٹل نوکری، جس میں کمپیوٹر پر کام کرنا ہوتا ہے، کو مصنوعی ذہانت بجلی کی رفتار سے سنبھال لے گی۔