چین کے نرسنگ ہوم میں آگ بھڑک اٹھی، 20 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
چین میں ایک نرسنگ ہوم میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق، آگ لگنے کا واقعہ شمالی چین میں ایک نرسنگ ہوم میں پیش آیا جہاں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ژنہوا نے مقامی حکام کے حوالے سے اطلاع دی کہ آگ 8 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے صوبہ ہیبی کے چینگدے شہر میں موجود نرسنگ ہوم میں لگی۔
نرسنگ ہوم کے بقیہ افراد کو مزید طبی نگرانی اور علاج کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب آگ کیسے لگی، اس حوالے سے ابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے تاہم محققین تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نرسنگ ہوم میں
پڑھیں:
روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل اور ڈرون حملے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 6 بچوں سمیت 63 افراد زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے جنوب میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔
ان حملوں میں مزدوروں کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں 9 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوئے۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے واقعے کہ شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ایک جنگی جرم ہے جو شہریوں کے خلاف کیا گیا ہے۔
روس کی جانب سے میزائل حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
Post Views: 5