پنجاب اسمبلی جعلی بھرتی کیس میں پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لاہور:
پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے معاملے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔
اینٹی کرپشن عدالت میں ڈیوٹی جج نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس پر سماعت کی۔
پرویز الٰہی اور شریک ملزمان پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی کی کمر میں تکلیف ہے جس کے باعث وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔
عدالت نے پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پرویز ال ہی کی درخواست
پڑھیں:
9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر کو 10 سال قید کی سزا
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کو 9 مئی کے کیس میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے سرگودھا کے 70 ملزمان کو سزائیں سنا دیں۔رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ سمیت تمام کارکنوں کو بھی 10،10 سال قید کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ میانوالی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کیس کے فیصلہ کے وقت اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر سمیت کوئی ملزم عدالت میں نہیں تھا۔عدالت نے احمد خان بچھر سمیت کیس کے 32 ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ دے رکھا تھا۔