اداکارہ مہرالنسا اقبال کی مایوں کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ مہرالنسا اقبال جنہوں نے ڈرامہ سیریل عشقیہ، ایک ستم اور، میرے بن جا اور بکھرے ہیں ہم جیسے کامیاب پراجیکٹس میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے، اب اپنی ذاتی زندگی کے ایک نئے اور خوبصورت سفر کی جانب بڑھ رہی ہیں۔مہرالنسا اقبال نے اپنی مایوں کی تقریب کی دلکش جھلکیاں سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔اس خاص موقع پر وہ نہایت دلکش مسٹرڈ رنگ کے لباس میں ملبوس تھیں، جسے خوبصورتی سے شِفون اور سلک کے امتزاج سے تیار کیا گیا تھا۔ان کے اس لباس کا رنگ اور انداز روایتی اور جدید طرز کا حسین امتزاج تھا، جو ان کی شخصیت پر خوب جچ رہا تھا، سادہ میک اپ، لہراتے بال اور چمکتے چہرے کے ساتھ وہ واقعی ایک دلہن جیسی لگ رہی تھیں۔مایوں کی تقریب میں صرف قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی، اس موقع پر گانے، ہنسی مذاق اور خوشیوں کا سماں بندھا ہوا تھا۔مہرالنسا نے انسٹاگرام پر ویڈیو کے ساتھ ایک محبت بھرا پیغام بھی لکھا ہے کہ یہ ایک یادگار لمحہ ہے، دعاں کی ضرورت ہے۔ان کی اس پوسٹ کو ہزاروں لائکس اور کمنٹس موصول ہو رہے ہیں، جہاں مداح انہیں نیک تمنائیں، دعائیں اور محبت بھرے پیغامات دے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) بیوروکریٹس اور پولیس افسران کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور پنجاب حکومت سے اس بابت تحریری وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس افسران اور بیوروکریٹس ذاتی تشہیر کرتے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس اور بیوروکریٹس پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم جاری کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے؟
  • بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
  • اداکارہ کا طلاق کے بعد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
  • کرینہ کپور کی ہم شکل؟ سارہ عمیر کے بیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
  • دنیا کے امیر ترین شخص کی اپنی عمر سے 47 برس چھوٹی خاتون سے پانچویں شادی 
  • اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟
  •  اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟ 
  • بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کے ہاں بچے کی ولادت متوقع؟ بھارتی میڈیا نے پیدائش کا مہینہ بھی بتادیا
  • 80 کی دہائی کی مقبول اداکارہ سلمی آغا اب کہاں ہیں؟
  • اداکارہ سارہ عمیر نے شادی کے نو سال بعد شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی