واٹس ایپ کا حیران کن پرائیویسی فیچر سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
واٹس ایپ میں اب آپ دوستوں کو اپنی بھیجی گئی میڈیا فائلز محفوظ کرنے سے روک سکیں گےواٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسے بہترین پرائیویسی فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔
میٹا کی جانب سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژنز میں ایڈوانسڈ چیٹ پرائیویسی نامی آپشن کی آزمائش کی جا رہی ہے۔اس فیچر کے ذریعے آپ دیگر افراد کو اپنی چیٹ ایکسپورٹ کرنے یا آپ کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو خودکار طور پر محفوظ کرنے سے روک سکتے ہیں۔
اس نئی ایڈوانسڈ پرائیویسی سیٹنگ کا اطلاق ون آن ون اور گروپس چیٹس دونوں میں ہوگا۔جب سیٹنگ کو ٹرن آن کیا جائے گا تو ون آن ون چیٹ یا گروپ چیٹ میں کوئی بھی فرد پوری چیٹ ہسٹری کو واٹس ایپ سے باہر ایکسپورٹ نہیں کیا جاسکے گا۔اسی طرح آپ کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر اور ویڈیوز بھی خودکار طور پر دیگر افراد کی ڈیوائسز کی گیلریز میں محفوظ نہیں ہوں گی۔
البتہ رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دیگر افراد مینوئلی طریقے میڈیا فائلز کو محفوظ کرسکیں گے یا نہیں۔جب گروپ چیٹ میں اس سیٹنگ کو ان ایبل کیا جائے گا تو اس میں موجود ہر فرد کو نوٹیفکیشن بھیج کر ایڈوانسڈ چیٹ پرائیویسی سیٹنگ کو آن کرنے کا بتایا جائے گا۔ البتہ اس سیٹنگ کو آن کرنے سے ون آن ون یا گروپ چیٹس میں میٹا اے آئی چیٹ بوٹ ٹرن آف ہو جاتا ہے یا کم از کم بیٹا ورژنز میں تو ایسا ہو رہا ہے۔
اگرچہ اس فیچر کے بعد پوری چیٹ کو ایکسپورٹ کرنے سے روکنا ممکن ہے مگر پھر بھی انفرادی میسجز یا اسکرین شاٹس کو ضرور فارورڈ کیا جاسکتا ہے۔یعنی آپ مکمل طور پر اپنے میسجز کو ایکسپورٹ کرنے سے نہیں روک سکتے مگر پھر بھی کافی حد تک ایسا ممکن ہو جائے گا۔یہ فیچر ابھی بیٹا ورژنز میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی جانب سے واٹس ایپ سیٹنگ کو جائے گا
پڑھیں:
صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر کا سرنڈر کرنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے عدالت کے سامنے سرنڈر کرکے ضمانت کی درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے، حماد اظہر نے قریبی ساتھیوں سے اس حوالے سے مشاورت بھی مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر نے مشاورت کیلئے اپنی وکلاء ٹیم کو بلا لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے انتہائی قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف پنجاب کے صدر حماد اظہر نے سرنڈر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے عدالت کے سامنے سرنڈر کرکے ضمانت کی درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے، حماد اظہر نے قریبی ساتھیوں سے اس حوالے سے مشاورت بھی مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر نے مشاورت کیلئے اپنی وکلاء ٹیم کو بلا لیا ہے۔
حماد اظہر پہلے درخواست ضمانت دائر کریں گے، ضمانت نہ ملنے کی صورت میں گرفتاری دیدیں گے۔ یاد رہے کہ حماد اظہر 2 سال رُوپوش رہنے کے بعد والد کی وفات پر سامنے آئے ہیں۔ دوسری جانب ایک اور ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ حماد اظہر کے حکمران قیادت کیساتھ معاملات طے پا گئے ہیں، اور اس حوالے سے انہیں خاطرخواہ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔