وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سرکاری اسپتالوں میں ریفرل سسٹم کے نفاذ کے لیے جامع پلان طلب کرلیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں میڈیکل سٹی اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے میڈیکل سٹی لاہور کےلیے مناسب مقام پر اراضی مختص کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک لاکھ ہنرمند نوجوانوں کی ٹریننگ کا ہدف دیدیا مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس، 77 اقدامات، 70 منصوبوں، 7 پروگرامز پر پیشرفت کا جائزہاجلاس میں ہر ڈویژن ہیڈکوارٹر میں میڈیکل سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ سطح پر اسٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل فیسلٹی قائم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سرکاری اسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول کے سلسلے میں 92 فیصد بہتری آئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی کہ مریضوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سروسز فراہم کی جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ آف دی آرٹ مریم نواز
پڑھیں:
ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح
وزیرآباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سوار ہوئیں، مریم نواز شریف نے بس سٹاپ سے ای بس پر سفر کیا۔مریم نواز شریف کا خیر مقدم کرنے کے لئے الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم تھا. الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تصاویر لے کر راستے میں کھڑے تھے. مریم نواز شریف نے الیکٹرک بس کا باقاعدہ افتتاح کیا. وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیر آباد الیکٹرک بس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیرآباد میں 15 ماحول دوست الیکٹرک بسیں شہر کے مختلف مضافاتی روٹس پر چلائی جائیں گی. الیکٹرک بس میں مسافروں کے کے لئے وائی فائی اور ہر سیٹ پر موبائل چارجنگ پورٹ بھی میسر ہے۔ماحول دوست الیکٹرک بسیں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنز اور آرام دہ ہیں.الیکٹرک بس میں خواتین کے تحفظ اور سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے الگ کمپارٹمنٹ مختص کئے گئے ہیں۔خواتین کو ہراساں کرنے واقعات کے سدباب کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی الیکٹرک بس میں نصب ہیں۔الیکٹرک بسیں وزیرآباد تا علی پور چٹھہ اور وزیرآباد تا شیخوپورموڑ کے روٹس پر چلائی جائیں گی.وزیرآباد میں الیکٹرک بسوں کے لئے تین خصوصی چارجنگ سٹیشن بھی قائم کئے گئے ہیں۔