اسلام آبادمیں نوجوان کے اغوا کا مقدمہ، وفاقی پولیس کا سابق ایس پی گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) تھانہ آبپارہ میں درج نوجوان کے اغوا کے مقدمے کے سلسلے میں وفاقی پولیس کے سابق ایس پی سید عارف شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ عارف شاہ کا عدالت سے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ لڑکے کے اغوا میں سابق ایس پی کا کیا کردار ہے؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، لڑکے کی برآمدگی کے لیے ایک ٹیم ایبٹ آباد میں موجود ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ محمد وقار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مدعی کا چھوٹا بھائی حمزہ 15 مارچ کو لاپتہ ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سابق ایس پی کے اغوا

پڑھیں:

گوادریونیورسٹی کے وائس چانسلر کا ڈرائیور کوئٹہ سے اغوا، تاوان طلب

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا ڈرائیور عبدالرزاق کوئٹہ سے پراسرار طور پر اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق عبدالرزاق سرکاری گاڑی پر گوادر جا رہا تھا کہ لاپتا ہو گیا۔

یہ بھی  پڑھیں:کراچی میں تاوان کی غرض سے اغوا کی گئی بچی کس طرح بازیاب ہوئی؟

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مغربی بائی پاس کے علاقے سے سرکاری گاڑی برآمد کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے مغوی ڈرائیور کے اہل خانہ سے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فوجداری قانون میں ترمیم، خاتون کو اغوا یا بے لباس کرنے والے کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم

مغوی کے بھانجے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مغوی کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کوئٹہ گوادریونیورسٹی وائس چانسلر

متعلقہ مضامین

  • شادی کے دوران پولیس دلہا دلہن کو اٹھاکر لے گئی
  • کراچی: بھائی کی ضمانت کیلئے 3 سالہ بچی اغوا کرنے والا ملزم گرفتار
  • مظفرگڑھ: 15 سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
  • گوادریونیورسٹی کے وائس چانسلر کا ڈرائیور کوئٹہ سے اغوا، تاوان طلب
  • کراچی میں تاوان کی غرض سے اغوا کی گئی بچی کس طرح بازیاب ہوئی؟
  • اغوا برائے تاوان
  • لاہور: شہریوں کو اغوا کرکے تاوان لینے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا
  • لاہور: سی سی ڈی اہلکار بن کر شہری کو اغوا کرنے والے 3 پولیس ملازمین گرفتار
  • سینئرپی ٹی آئی رہنما اسلام آباد سے گرفتار
  • پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسلام آباد سے گرفتار