کراچی، گزشتہ 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 78 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
کراچی پولیس کے مطابق رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 256 ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گزشتہ 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہوگئی۔ کراچی پولیس کے مطابق رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 256 ہوگئی۔ ٹریلر کی ٹکر سے رواں سال 30 شہری جاں بحق ہوئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق رواں سال ڈمپرز نے 18 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکرز نے 17 افراد کی زندگی کا چراغ گل کر دیا اور بسوں کی ٹکر سے 8 افراد جاں بحق ہوئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی ٹکر سے افراد کی رواں سال
پڑھیں:
بہاولپور: مقامی افراد نے نایاب نسل کا بھارتی سرمئی بھیڑیا مار ڈالا
بہاولپور میں واقع چولستان کے علاقے منیر والا ٹوبہ میں مقامی افراد نے نایاب نسل کے بھارتی سُرمئی بھیڑیے کو مار دیا۔
محکمۂ وائلڈ لائف کے مطابق بھیڑیا مارنے پر 6 مقامی افراد کے خلاف تھانہ ڈیراور میں مقدمہ درج کروا دیا ہے، مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو بھی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق نایاب نسل کے سرمئی بھیڑیے کی مالیت 5 لاکھ روپے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کارروائی مرے ہوئے بھیڑیے کی ویڈیو وائرل ہونے پر کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ بھیڑیے نے مقامی چرواہوں کی بکری کا شکار کیا تھا۔