پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم: عالمی سرمایہ کاری کی جانب اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل یعنی ایس آئی ایف سی کے تعاون اور حکومتی کاوشوں کے باعث پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے شرکا نے اسے پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے فائدہ مند قرار دیا ہے۔
اسلام آباد میں منعقدہ حالیہ منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی، معدنی شعبے کے فروغ کے لیے جمع ہوئے سرمایہ کاروں اور ماہرین نے اس کامیاب فورم کو تحسین کی نظر سے دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں ہونے والی مفاہمتی یادداشتیں
سعودی جیولوجیکل سروے کے سربراہ عبداللہ الشرمانی نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم صرف پاکستان کے معدنی شعبے کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
کامران راجہ کا کہنا تھا کہ منرلز انویسٹمنٹ فورم سے پاکستان کو خاطرخواہ فائدہ ہو گا، ایسے ایونٹس سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھاتے ہیں، عالمی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں: منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان نیا تجارتی و معاشی مرکز قرار
چئیرمین مائنز اینڈ منرلز کمیٹی راجہ نوید اختر کا کہنا تھا کہ حکومت کا معدنی شعبے کی ترقی کے لیے منرلز انویسٹمنٹ فورم کی صورت میں کیا جانے والا یہ عملی اقدام خوش آئند ہے، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے حکومت کے معدنی شعبے کی خوشحالی و ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایس آئی ایف سی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل راجہ نوید اختر سرمایہ کاری کامران راجہ مائنز اینڈ منرلز کمیٹی معدنی شعبے منرلز انویسٹمنٹ فورم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایس آئی ایف سی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل راجہ نوید اختر سرمایہ کاری کامران راجہ مائنز اینڈ منرلز کمیٹی منرلز انویسٹمنٹ فورم پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 سرمایہ کاروں سرمایہ کاری کے لیے
پڑھیں:
عالمی گیمز 2025 کے اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ناصر اقبال سیمی فائنل میں پہنچ گئے
کراچی:عالمی گیمز 2025 کے اسکواش ٹورنامنٹ کے پلیٹ ایونٹ میں پاکستان کے ناصر اقبال سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کے پلیٹ ایونٹ کے کوراٹر فائنل میں سابق قومی چیمپئن ناصر اقبال نے رومانیہ کے راڈو پینا کو بآسانی 0-3 سے شکست دے دی۔
ناصر اقبال نے پہلے دونوں گیمز 3-11 کے یکساں اسکور اور تیسرا گیم 2-11 سے جیت کر فائنل فور مرحلہ میں قدم رکھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زماں اسکواش ٹورنامنٹ کے دوسرے اور ناصر اقبال پہلے راؤنڈ میں ہی شکست کھا بیٹھے تھے۔