خاتون پر بدترین تشدد کرنے والا شوہر اور دیور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
لاہور:
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بدولت ملتان میں خاتون پر بدترین تشدد کرنے والے شوہر اور دیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملتان سے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں خاتون پر تشدد سے متعلق کال موصول ہوئی، خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر اور دیور نے بدترین جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔
ترجمان سیف سٹی نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق معمولی گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو گالیاں دیں اور دیور نے تشدد کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے اب تک ساڑھے 3 لاکھ سے زائد خواتین مدد حاصل کر چکی ہیں، خواتین گھر بیٹھے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر کی گئی شکایات کا فوری فالو اپ دیکھ سکتیں ہیں۔
خواتین 15 پر کال کرکے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے مدد حاصل کر سکتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور دیور
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔