بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کی اہلیہ فلمساز طاہرہ کشپ نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی ہے کہ ان میں دوبارہ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

طاہرہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں انکشاف کیا کہ سات سال بعد ان کے بریسٹ کینسر کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب وہ علاج علاج شروع کروا چکی ہیں اور آج کے ٹریٹمنٹ کے بعد گھر واپس آ چکی ہیں اور صحتیابی کے راستے پر گامزن ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by tahirakashyapkhurrana (@tahirakashyap)

انہوں نے حال ہی میں اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ سورج مکھی کا پھول تھامے دکھائی دیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ملنے والی دعائیں اور محبتیں ان کے لیے کسی جادو سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا، ’گھر واپس آ گئی ہوں اور صحتیاب ہو رہی ہوں۔‘

انہوں نے مزید لکھا، ’ان دعاؤں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو مجھے نہیں جانتے اور جنہیں میں نہیں جانتی، مگر ہم سب کے درمیان ایک انسانی رشتہ قائم ہوا ہے، جو روحانیت کی اعلیٰ ترین شکل ہے۔‘

        View this post on Instagram                      

A post shared by tahirakashyapkhurrana (@tahirakashyap)

اداکارہ مندیرا بیدی، راج کمار راؤ، ٹوئنکل کھنہ اور دیگر مشہور شخصیات نے طاہرہ کشپ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے انہیں بہادری کی مثال قرار دیا۔

 یاد رہے کہ طاہرہ کشپ کو پہلی بار 2018 میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ جس کے بعد سے انہوں نے صحت کی دیکھ بھال کی اور خاص طور پر ریگولر میموگرام کروائے جس کی بدولت انہیں کینسر کی دوبارہ واپسی کا وقت پر معلوم ہوسکا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: طاہرہ کشپ کینسر کی انہوں نے

پڑھیں:

سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر راجہ گل حسن مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں

سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر راجہ گل حسن مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز) سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر راجہ گل حسن مرحوم کی اہلیہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ایم اے لیاقت حیات کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں.
ان کی نمازِ جنازہ بعد نماز جمعہ دن 03:00 گاؤں سارمنڈل،ملوٹ،تحصیل دھیرکوٹ، باغ آزاد کشمیرمیں ادا کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کی سیاست میں بڑی ہلچل،، ملک ریاض کے بحریہ ٹان کی نیلامی کے خلاف حکم امتناعی جاری،، تحریری حکمنامہ سب نیوزپر پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا، ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان سندھ کا تین ہزار ارب مالیت کا بجٹ کل پیش ہوگا، ٹیکس وصول کی شرح بڑھنے کا امکان خیبرپختونخواحکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے مشروط کردیا وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات،باہمی تعلقات پر گفتگو،چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھی شرکت وزیراعظم شہباز شریف کا بھارت میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار پیمرا نے میسرز ایم ٹیل کمیونیکیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ لاہور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ٹیسٹ چیمپئین شپ میں فتح؛ باوما الیون کی فتح پر میمز کا سیلاب اُمڈ آیا
  • ورزش آنتوں کے کینسر میں بقا کی شرح میں اضافہ کرسکتی ہے
  • موٹر سائیکل روکنے و بند کرنے پر تنازع؛ ٹریفک پولیس راولپنڈی نے وکلا پر مقدمہ درج کروا دیا
  • خطرناک بیماری کی تشخیص کیلئے خون کا نیا ٹیسٹ تیار
  • پاکستان کی افرادی قوت کو جدید بنانے کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کردیا گیا .ویلتھ پاک
  • ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ جوابی حملے دوبارہ شروع؛ تل ابیب دھماکوں سے گونج اُٹھا
  • خون کے سرطان کے نئے طریقہ علاج کا آغاز، حیرت انگیز نتائج برآمد
  • قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج دوبارہ شروع ہونگے
  • اسرائیلی حملوں پر عالمی ردعمل آنا شروع، آسٹریلوی وزیر خارجہ کی تشویش کا اظہار
  • سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر راجہ گل حسن مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں