ن لیگ اور پی پی کا ہمارے اندرونی معاملات سے کیا لینا دینا ہے؟ عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب—فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت خود کہتی ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان معافی مانگیں اس کا مطلب سیاسی کیس ہے۔
اسلام آباد کی ضلع کچھری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ جوڈیشل اور پولیس سسٹم میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں گروپنگ کی بات ہوتی ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ہمارے اندرونی معاملات سے کیا لینا دینا ہے؟
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما، قائدِ حزب اختلاف عمرایوب کے حلقے میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ معدنیات بل پاس کرنا نہ کرنا صوبائی اسمبلی اور صوبائی حکومت کا معاملہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گرینڈ الائنس کے معاملے پر ہماری جدوجہد جاری ہے، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کو کہوں گا کہ ہم سب کو بلائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا ہے کہ پی ٹی ا ئی عمر ایوب
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔