بجلی صارفین کے لیے ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی۔ مزید 11 آئی پی پیز بجلی ٹیرف میں کمی پر تیار ہوگئیں۔

وفاقی حکومت کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کے بعد مزید 11 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے نیپرا سے رجوع کرلیا ہے۔ درخواست بیگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس  کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔ درخواست 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے 2 آئی پی پیز  نے بھی دائر کی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے ان آئی پی پیز کے ساتھ دسمبر 2024 ، جنوری 2025 میں نظرثانی معاہدوں کی منظوری دی تھی۔

سی پی پی اے اور آئی پی پیز کی مشترکہ درخواست پر نیپرا 16 اپریل کو سماعت کرے گی۔ سماعت میں بیگاس پاور پلانٹس ٹیرف فیول کاسٹ کے کمپوننٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا

یاد رہے کہ اس سے قبل نیپرا میں 2002 کی پاور پالیسی کے تحت 7 آئی پی پیز نے درخواست جمع کرائی تھی۔

یاد رہے کہ  3 اپریل کو بھی وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا۔ جس کے مطابق اب تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی 34 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگی جبکہ صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی یوں صنعتی صارفین کے لیے فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے عوام کو معاشی ریلیف ہمیشہ ن لیگ کے دور میں ہی ملتا ہے، نواز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ عوام کو ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے آپ کو خوشخبری سنانے آیا ہوں اور الحمدللہ وہ وعدہ پورا ہوا جو مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا، یہ بھی اعتراف کرنا چاہوں گا کہ اس سارے عمل میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کلیدی کردار رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: صارفین کے لیے ا ئی پی پیز شریف نے فی یونٹ

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد:

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا ہے۔

خزانہ ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2025 سے اگلے 15 روز تک ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر دو روپے 43 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر قیمت 265 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت اس سے قبل 263 روپے دو پیسے مقرر تھی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے دو پیسے کا اضافہ کرکے 275 روپے 42 پیسے سے مہنگا کرکے 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صارفین پر بوجھ ڈالے بغیر 1.2 کھرب روپے کا گردشی قرضہ ختم کر رہے ہیں، وزیر توانائی
  • سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
  • ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟
  • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • پاک افغان بارڈر کی بندش: خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
  • معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
  • اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ