پیکا ایکٹ 2025ء کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی قائم
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
— تصویر بشکریہ سی ایم ہاؤس
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پیکا ایکٹ 2025ء کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی قائم کر دی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اس حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
محکمۂ داخلہ میں سیل قائم کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر غیر قانونی، جھوٹے مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا، سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور جھوٹا پروپیگنڈا ہو رہا ہے، ان کے خلاف ایکشن ہو سکے گا۔
قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ مختلف قسم کے سائبر کرائم اب نئی اتھارٹی دیکھ رہی ہے، سوشل میڈیا پر غیر قانونی کام کو روکنا اتھارٹی کی ذمے داری ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ اس اتھارٹی کا کام آن لائن سیفٹی اور سوشل میڈیا پر کام کرنے والوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔
انہیں بتایا گیا کہ اس سلسلے میں سوشل میڈیا کو رجسٹر کر کے ریگولیٹ کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا کے لیے گائیڈ لائن، ضروری ہدایات اور معیار طے کیے جا رہے ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر ونگ اور پی ٹی اے کی محکمۂ داخلہ کے ساتھ رابطہ کاری بڑھائی جائے گی، سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف محکمۂ داخلہ سندھ وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر پیکا ایکٹ
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے وہ جعلی نکلی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی اس ویڈیو کو غلط فہمی کے تحت 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا تھا جبکہ حقیقت میں اس کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایجنسی سے بات کرنے والے اس ویڈیو کے خالق نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ صرف ایک اے آئی تصور تھا اور اس نے کسی سرکاری سعودی پروجیکٹ کو بنیاد بنا کر یہ ویڈیو تیار نہیں کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اسے حقیقت سمجھ کر پھیلا رہے ہیں جبکہ یہ محض ایک تخیلاتی آئیڈیے کی پیشکش ہے۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو نے دنیابھر کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے اور اسے اب تک 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بطور ایک حقیقی اسٹیڈیم ڈیزائن تیزی سے گردش کر رہا تھا تاہم اب اس کی حقیقت واضح ہو گئی ہے۔