عائزہ خان کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کی جانب سے شدید تنقید
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی مشہور ماڈل و اداکارہ عائزہ خان اپنے حالیہ بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔
عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مغربی طرز کے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سیاہ ریشمی ٹاپ، چمکدار پینٹ کوٹ اور باب کٹ ہیئر اسٹائل میں دکھائی دے رہی ہیں۔ ان تصاویر نے نہ صرف مداحوں کو حیران کیا بلکہ ان کے انداز پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ عائزہ خان ہمیشہ سے اپنے روایتی اور ماڈرن انداز کے خوبصورت امتزاج کے لیے جانی جاتی ہیں، مگر اس فوٹو شوٹ میں وہ اپنی شناخت سے ہٹتی ہوئی نظر آئیں۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس اور انداز کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
تاہم، کچھ صارفین نے عائزہ کی دلیرانہ انداز کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فنکاروں کو اپنی تخلیقی آزادی کا حق حاصل ہے اور ہر انسان کو اپنی پسند کے لباس پہننے کا اختیار ہے۔
واضح رہے کہ عائزہ خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں اور ان کا شمار فیشن آئیکونز میں بھی ہوتا ہے، لیکن اس بار ان کا انداز مداحوں کو کچھ خاص پسند نہیں آیا۔
مزیدپڑھیں:جوتا چھپائی میں 50 ہزار کی ڈیمانڈ، 5 ہزار دینے پر دولہا کو “بھکاری” کہہ کر کمرے میں بند کر دیا گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فوٹو شوٹ
پڑھیں:
کرینہ کپور کی ہم شکل؟ سارہ عمیر کے بیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سارہ عمیر کا کہنا ہے کہ انہیں اکثر لوگ بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کی ہم شکل قرار دیتے ہیں۔
سارہ عمیر نے حال ہی میں ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے اور اپنی ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار جونی لیور کی اپنے ہمشکل کے ساتھ ویڈیو وائرل
پروگرام کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا واقعی لوگ انہیں کرینہ کپور سے مشابہت دیتے ہیں؟ اس پر سارا عمیر نے جواب دیا کہ جب وہ شوبز انڈسٹری میں نئی نئی آئی تھیں، تب ہی سے لوگ ان کے چہرے کے خدوخال کو کرینہ کپور سے ملاتے آ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
اداکارہ نے مزید کہا ’میں نے سنا ہے کہ دنیا میں ہر انسان کی شکل کے چھ لوگ ہوتے ہیں تو شاید میں کرینہ کپور کی دوسری ہم شکل ہوں‘۔
سارہ عمیر کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں مداح بھی اس مشابہت پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ کئی صارفین نے سارہ عمیر کو کرینہ سے زیادہ خوبصورت قرار دیا تو وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی اپنی پہچان ہوتی ہے، لوگ بالی ووڈ ستاروں سے مشابہت پر خوش کیوں ہوتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ پاکستانی اداکار سارہ عمیر کرینہ کپور