نور زمان نے عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے اسکواش کھلاڑی نور زمان نے عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔
کراچی کے ڈی اے کریک کلب میں کھیلے گئے مینز ایونٹ کے فائنل مقابلے میں نور زمان نے مصر کے کریم الترکی کو 2-3 سے شکست دی۔
نور زمان کا کہنا تھا کہ فتح پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ جو محنت کی اس کا نتیجہ سامنے آیا۔
مزیدپڑھیں:کم قیمت ٹکٹ ! ملائیشیا جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
زمان پارک پر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کو سمن جاری
کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کو سمن جاری کر دیے۔بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے جبکہ بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کر دیے۔کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔