Daily Ausaf:
2025-11-06@18:10:25 GMT

شہریوں کیلئے اہم خبر، نادرا نےعوامی سہولیات بند کر دیں

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نادرا نے ملک بھر میں پوسٹ آفشز میں شناختی کارڈ سروس بند کرنے کا اعلان کردیا, یہ فیصلہ سروس کے کم استعمال اور عوامی آگہی نہ ہونے کے باعث کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے ملک بھر کے جنرل پوسٹ آفسز ( جی پی اوز) میں شناختی کارڈ سے متعلق خدمات فراہم کرنے والی سہولت کو بند کردیا۔

نادرا نے تین سال قبل عوام تک کلیدی خدمات کی رسائی آسان بنانے کیلئے یہ قدم اٹھایا تھا، جس میں قومی شناختی کارڈ کی تجدید، ایڈریس اپ ڈیٹ اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلیوں سمیت دیگر سہولتیں شامل تھیں۔

اس مقصد کے لئےنادرا نے پاکستان پوسٹ کے ساتھ 10 سالہ معاہدے کے تحت کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں کے جی پی اوز میں مخصوص کاؤنٹرز قائم کیے تھے۔

خدمات کی فراہمی اور نادرا کے مرکزی سروس سینٹرز میں رش کو کامیابی سے کم کرنے کے باوجود، یہ اقدام قابل ذکر توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا، عہدیداروں نے پروگرام کی محدود رسائی کی وجہ ناکافی عوامی بیداری کو قرار دیا۔

سروس کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ نادرا نے جی پی اوز میں تعینات تمام عملے کو سامان اور جمع شدہ سروس فیس کی رقوم واپس جمع کرانے کی ہدایت کردی، اس فیصلے سے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں تقریباً 83 کاؤنٹرز متاثر ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پنجاب اسمبلی میں شناختی کارڈ پر خون کے گروپ درج کرنے کے متعلق قرارداد منظور

قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ خون کے گروپ کی بروقت فراہمی سے حادثات اور ایمرجنسی میں سیکڑوں جانیں بچائی جا سکتی ہے، مریض کا بلڈ گروپ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں اور بلڈ بینکوں کو بروقت مدد کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شناختی کارڈ پر خون کے گروپ درج کرنے کے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی احمد اقبال چودھری نے ایوان میں پیش کی۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ خون کے گروپ کی بروقت فراہمی سے حادثات اور ایمرجنسی میں سیکڑوں جانیں بچائی جا سکتی ہے، مریض کا بلڈ گروپ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں اور بلڈ بینکوں کو بروقت مدد کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

متن میں یہ کہا گیا کہ قومی شناختی کارڈ میں بلڈ گروپ کی معلومات دینے سے بلڈ بینکوں کو مریضوں کیلئے بروقت خون میسر کیا جا سکے گا۔ قرار دار کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ عوامی مفاد میں ظفروال بلڈ سوسائٹی نے یہ معاملہ شروع کیا ہے تاکہ اس کی اہمیت کو اُجاگر کیا جا سکے، یہ ایوان وفاقی حکومت اور نادرا سے مطالبہ کرتا ہے کہ بلڈ گروپ کی معلومات کو شناختی کارڈ کا حصہ بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • نادرا کا 18 سال سے زائد عمر بچوں کے والدین کیلئے پیغام
  • پاکستان میں مقیم غیر قانونی اور جعلی شناختی کارڈ بنوانے والےافغان باشندوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ
  • پنجاب اسمبلی : شناختی کارڈ پر خون کا گروپ درج کرنے کی قرارداد منظور
  • ڈھائی لاکھ افغانوں کے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف، نادرا نے بلاک کرنا شروع کردیے
  • نادرا نے شناختی کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنادیا
  • پنجاب اسمبلی میں شناختی کارڈ پر خون کا گروپ درج کرنے کی قرارداد منظور
  • محسن نقوی کا نادرا، پاسپورٹ آفس کا دورہ، شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت
  • پنجاب اسمبلی میں شناختی کارڈ پر خون کے گروپ درج کرنے کے متعلق قرارداد منظور
  • قومی شناختی کارڈ میں بڑی تبدیلی کرنے کا امکان
  • نادرا شناختی کارڈ میں اہم تبدیلی کےلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظور