علامہ شبیر حسن میثمی کی وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج و زیارات میں زائرین کو درپیش مسائل کو حکومت کیجانب سے حل کرنے کے کوششوں سے آگاہ کیا اور باہمی کاوشوں سے رواں برس حج و زیارات میں عوام کو مذید بہتر سہولیات دینے کی یقین دھانی کروائی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات کی اور حج و زیارات سے متعلق معاملات پر گفتگو کی۔ ملاقات میں حج و عمرہ اور زیارات مقدسہ کے لیے بعض عوامی مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا اور حج، محرم اور اربعین سے قبل ان مسائل کو حل کرکے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی۔
وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج و زیارات میں زائرین کو درپیش مسائل کو حکومت کی جانب سے حل کرنے کے کوششوں سے آگاہ کیا اور باہمی کاوشوں سے رواں برس حج و زیارات میں عوام کو مذید بہتر سہولیات دینے کی یقین دھانی کروائی۔ وفاقی وزیر نے ملک بھر میں اتحاد بین المسلمین کے لیے بھی باہمی کاوشوں کو اہم قرار دیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے بانی اتحاد امت قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی (دامت برکاتہ) کی زیر قیادت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اتحاد بین المسلمین کے لیے ملک بھر میں جاری اقدامات سے آگاہ کیا اور اتحاد امت کے لیے باہمی کاوشوں کو وقت کا اہم تقاضہ قرار دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سردار محمد یوسف حج و زیارات میں باہمی کاوشوں وفاقی وزیر آگاہ کیا کے لیے
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ایوان صدر میں ملاقات کی جہاں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، خطے میں امن، سلامتی اور خوش حالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ چین پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
اس موقع پر، چینی سفیر نے صدرمملکت کی آنے والی سالگرہ پر صدر شی جن پنگ کی جانب سےان کے لیے نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔