بھارت ،ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے اور درخت گرنے سے 82 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) بھارت کی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے اور درخت گرنے سے 82 افراد ہلاک ہو گئے ۔
(جاری ہے)
شنہوا کے مطابق بہار حکومت کے نگرانی اور تشخیص کے ماہر امیش کمار سنگھ نے کہا کہ آسمانی بجلی گرنے اور درخت گرنے سے گزشتہ دو دن کے دوران مرنے والوں کی تعداد 82 ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتہ کو خراب موسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اگلے دو دنوں کے دوران خراب موسم کے دوران محتاط رہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کی جانیوالی ہے؟اہم خبرآ گئی
نیپرا نے چار حکومتی پاور پلانٹس کی ٹیرف میں کمی کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، منظوری کی صورت میں بجلی ایک روپے 9 پیسے سستی ہوجائے گی۔چار حکومتی پاور پلانٹس کی ٹیرف میں کمی کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی گئی، نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق نیپرا کی منظوری کی صورت میں بجلی ایک روپے 9 پیسے سستی ہوگی، درخواست حویلی بہادر شاہ، بلوکی، نندی پور اور گدو 747 پاور پلانٹ نے دی تھی۔حکام کے مطابق گدو پاور پلانٹ کی انشورنس ابھی تک نہیں ہوئی، باقی کی ہوچکی ہے۔ نیپرا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاور پلانٹ 2014ء سے چل رہا ہے، ابھی تک انشورنس کا تعین ہورہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نظرثانی معاہدے سے حویلی بہادر شاہ سے 27، بلوکی سے 26 پیسے فی یونٹ سستی بجلی ملے گی، گدو پلانٹ سے 24 پیسے اور نندی پور سے 32 پیسے فی یونٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔حکام کے مطابق نظرثانی معاہدوں سے پاور پلانٹس کی باقی مدت تک 1500 ارب کی بچت ہوگی۔