بلوچستان: جمعیت علما اسلام نے ثالثی کی پیشکش کردی
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
بلوچستان میں امن و امان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے تناظر میں جمعیت علما اسلام نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کردی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری سمیت سینئر صوبائی اکابرین شریک تھے۔
ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان اور مجموعی صورتحال سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمعیت علمائے اسلام کے وفد نے موجودہ صورتحال میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حکومت کے موقف سے جے یو آئی( ف )کے وفد کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بحالی امن کے لیے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری اہم ہے۔ جمعیت علماء اسلام حکومت میں رہی یا اپوزیشن میں ایک ذمہ دار سیاسی قوت کے طور پر اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ایک مثبت سیاسی کردار ادا کیا ہے جو لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سیاسی مسائل کا حل سیاسی مشاورت سے چاہتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان جمعیت علما اسلام میر سرفراز بگٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان جمعیت علما اسلام میر سرفراز بگٹی
پڑھیں:
حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے، شرجیل میمن
ملاقات میں صوبائی وزیر نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد سے کہا کہ اخباری صنعت کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا، پرنٹ میڈیا کے حجم میں اضافے اور علاقائی و لسانی پریس کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ شرجیل میمن نے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ سندھ حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخباری صنعت کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔