ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ ہو سکتا ہے؟جانیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
متحدہ عرب امارات میں لاپرواہ ڈرائیوروں کو اب موقع پر گرفتار اور ایک لاکھ درہم جرمانہ ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سختی کردی گئی ہے اور ٹریفک سگنل توڑنے پر جرمانے کی حد ایک لاکھ درہم تک بڑھا دی گئی۔رپورٹ کے مطابق اگر دبئی میں نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے تو جرمانے کے ساتھ ساتھ لائسنس بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔
ترمیم شدہ ضابطے کے مطابق ٹریفک نافذ کرنے والے افسران کو وسیع تر اختیار فراہم کردیا گیا ہے مین سڑکوں پر تفریحی موٹر سائیکل چلانے، ریڈ سگنل توڑنے اور دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے والی ڈرائیونگ کی گاڑی ضبط ہوگی اور انہیں حراست میں بھی لیا جاسکتا ہے۔دبئی اور ابوظہبی سمیت متحدہ عرب امارات میں مارچ کے آخر سے نئے ٹریفک قوانین نافذ کر دیئے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی میں آج 2296 ای چالان، سب سے زیادہ کس خلاف ورزی پر؟
کراچی میں پیر کے روز سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 1499 چالان سمیت مجموعی طور پر 2296 ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان کا یومیہ ڈیٹا جاری کردیا گیا، سب سے زیادہ 1 ہزار 499 سیٹ بیلٹ نہ باندھنے، 402 بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور 152 سگنل توڑنے پر چالان کیے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق موبائل فون کےاستعمال پر 63 ڈرائیورز کےخلاف کارروائی ہوئی جبکہ تیز رفتاری پر 38، رانگ وے پر 21، کالے شیشوں پر 39 اور اوور لوڈنگ پر6 چالان کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق بس کی چھت پر مسافر بٹھانے پر 20، غلط پارکنگ کے 16 اور غیر محفوظ طریقے سے سامان رکھنے پر بھی 1 چالان کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر ہیوی ٹریفک گاڑیوں کے 516 ای چالان ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 8 روز میں 26 بسوں، 9 کرینوں، 25 ڈمپروں، 22 آئل ٹینکرز، 205 ٹرکوں اور واٹر ٹینکرز کے229 ای چالان کیے گئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ہیوی گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ کے استعمال نہ کرنے پر 156، اسٹاپ لین کی خلاف ورزی اور چھت پر مسافر بٹھانے پر ایک، ایک چالان ہوا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق تیز رفتاری پر 352، موبائل فون کے استعمال پر 3 اور سگنل توڑنے پر 2 ای چالان ہوئے۔